34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند – تھائی لینڈ مشترکہ مشق میتری 2018 کی اختتامی تقریب

Urdu News

نئی دہلی۔ میتری فوجی مشق  2018 جو کہ ہندوستانی بری فوج اور شاہی تھائی بری فوج کے درمیان پلٹن سطح کا دو ہفتے کا فوجی مشق، 19 اگست 2018 کواختتام پذیر  ہو گیا۔

میتری فوجی مشق دونوں بری افواج کے درمیان شراکت داری کو  مستحکم  کرنے کے مقصد سے کیا جانے والا سالانہ فوجی مشق ہے جو کہ 6 اگست 2018 کو شروع ہوا تھا۔

اس  فوجی مشق  کا آغاز دونوں بری فوجوں کے مابین تربیت سے آگاہی کے ساتھ ہوا جس میں دہشت گردی  مخالف اور شورش مخالف کارروائیوں  کے ساتھ ساتھ  اقوام متحدہ کے زیر نگرانی شہری، دیہی اور جنگلی علاقوں میں کارروائیوں کا مشق شامل تھا۔

اس سے دونوں ہی بری افواج کو ایک دوسرے کی مہارت و تجربوں کا فائدہ ملا جس سے دونوں  ملکوں کی فوجوں اور سپاہیوں کے درمیان تعاون اور دوستانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ۔ 72 گھنٹوں پر  محیط یہ مشترکہ فوجی مشق  چھاپہ ماری ، حملہ ، فوجی چیک پوسٹ کے قیام ، حصار بندی اور سرچ آپریشن جیسے ٹیکٹیکل  آپریشن   پر عمل در آمد اور منصوبہ بندی  کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More