35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے سوچھتا کو ایک جن آندولن بنا دیا ہے،پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس، نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج کہا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سوچھتا کو ایک جن آندولن یا عوامی تحریک بنادیا ہے، جس میں معاشرے کے شہری سے لے کر دیہی علاقوں تک کے تمام تر لوگ وسیع پیمانے پر شریک ہورہے ہیں۔ موصوف پٹرولیم صنعت میں سوچھتا پکھواڑہ کے لیے منعقدہ انعامات تقسیم کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹرولیم کی صنعت، اس جن آندولن میں اپنا تعاون دیتی رہی ہے، اس کی رفتار کو تقویت بخشنے کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسے مزید تیز تر کرنے کے لیے وزارت نے اپیل بھی کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کاز کے تئیں از سرنو وقف ہونے پر بھی زور دیا ہے۔

اب جب کہ بھارت 2022 میں آزادی کے 75 برس مکمل کرنے کے قریب ہے، ہمیں سوچھ بھارت کے خواب کو ہر حال میں شرمندہ تعبیر کرنا چاہیے۔  وزیر موصوف نے نجی شعبے کی تیل اور گیس کمپنیوں کو سوچھ بھارت ابھیان میں زیادہ سے زیادہ شریک ہونے کی تلقین کی اور تجویز پیش کی کہ سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کو جدید ترین نوعیت اور سہولت کے حامل بیت الخلا کی سہولتیں، زیارت گاہوں اور ملک کے ایسے مقامات پر تعمیر کرنی چاہئیں ،جہاں بڑے پیمانے پر سیاح آتے ہیں۔ انہوں نے سوچھتا پکھواڑہ اور سوچھتا ہی سیوا مہمات کے تحت تیل اور گیس کی سرکاری دائرہ کار کی کمپنیوں کو ایوارڈ تفویض کیے۔

جناب پردھان نے سوچھتا ہی سیوا 2019 کے فاتحین کو مبارک باد پیش کی۔ ساتھ ہی ساتھ سوچھتا پکھواڑہ کے ایوارڈ پانے والوں کو بھی ستائش سے نوازہ اور کہا کہ انہوں نے فضلہ انتظام سمیت صفائی ستھرائی کے مختلف پہلوؤں کے تئیں بیداری میں اضافہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک مرتبہ استعمال کے بعد پھینک دی جانے والی پلاسٹک کے رواج کو بھی ختم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

درج ذیل سوچھتا پکھواڑہ ایوارڈ تقسیم کیے گیے۔ اول انعام آئی او سی ایل، دوئم انعام بی پی سی ایل، سوئم انعام او این جی سی۔ خصوصی ایوارڈ، ایچ پی سی ایل سوچھتا ہی سیوا: اول۔ ایچ پی سی ایل دوئم۔ بی پی سی ایل، سوئم آئی او سی ایل۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More