28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے فوجی سربراہ کا دورۂ سری لنکا

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت 14 مئی سے 17 مئی، 2018 تک سری لنکا کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ یہ جنرل بپن راوت کا سری لنکا کا  پہلا  دورہ ہوگا۔اپنے  دورے کے دوران، وہ سری لنکا کے اعلی سیاسی رہنماؤں اور فوجی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ دورہ باہمی مفادات اور مفاہمت  کی بنیاد پر دوستی اور فوجی تعاون کے موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہندوستان  کی مسلسل کوششوں کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ہندوستانی فوج سری لنکا کے فوجوں کی ٹریننگ سے متعلق ضروریات پوری کرتی ہے بلکہ انہیں فوجی ہارڈ ویئر میں بھی تعاون فراہم کرتی ہے ۔ دورے کے دوران ہندوستان  کے فوجی سربراہ سری لنکا کے آرمی سگنلنگ کورپس کے جوانوں کو تربیت دینے کے لئے کینڈی  میں واقع اسکول آف سگنلس میں ہندوستان فوج کی جانب سے قائم کردہ کمیونیکشن لیباریٹری کا بھی افتتاح کریں گے۔ ہندوستان کے فوجی سربراہ دیاتالاوا میں واقع سری لنکا ملٹری اکاڈمی کا بھی دورہ کریں گے ۔

تینوں افواج کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنے کے علاوہ، جنرل بپن راوت کینڈی اور تریكومالی  میں علاقائی فوجی کمانڈروں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More