23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس سال اکتوبر تک مدھیہ پردیس کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دے دیا جائے گا: وزیراعلی

Urdu News

نئی دہلی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیس کو اس سال  گاندھی جینتی تک کھلے میں رفع حاجت آزاد (او ڈی ایف) قرار دے دیا  جائے گا۔  اس کا مطلب یہ ہوا کہ ریاست مدھیہ پردیس  مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش یعنی  2 اکتوبر، 2019 کی قومی ڈیڈ لائن سے ایک سال قبل ہی او ڈی ایف بن جائے گا۔

بھوپال کے ایک عوامی تقریب کے دوران یہ اعلان  کیا گیا  جس میں پینے کے پانی اور حفظان صحت کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی، ریاستی وزراء، پینے کے پانی اور حفظان صحت کی وزارت میں  سیکریٹری  جناب  پرمیشورن اير اور دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے 5000 سے زیادہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے یہ بھی بتایا کہ کس  طرح سوَچھ بھارت مشن (دیہی) ریاست میں ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔

پینے کے پانی اور حفظان صحت کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی حفظان صحت  کا احاطہ ابھی تک 83 فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے جو اکتوبر، 2018 میں مشن کے آغاز کئے جانے کے وقت کے 39 فیصد کی بنیادی لائن کوریج کے مقابلے دوگناسے بھی زیادہ  ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3.7 لاکھ سے زائد گاؤں، 383 اضلاع اور ملک کے 17 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو  پہلے سے ہی او ڈی ایف  قرار دے دیا گیا ہے۔  انہوں نے زور دے کر کہا  کہ اس کے علاوہ، او ڈی ایف سے متعلق دیگر سرگرمیوں کو بھی  بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

پینے کے  پانی اور حفظان صحت کی وزارت کے سیکریٹری جناب  پرمیشورن اير نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس سمت میں کی گئی پیش رفت میں سوچھ گرہی  کے کردار کی بھی تعریف کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More