24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لوہڑی ، مکر سنکرانتی اور پونگل کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی،  صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے  13 جنوری ، 2018 ء کو ہونے والے  تہوار لوہڑی اور 14 جنوری ، 2018 ء کو ہونے والے مکر سنکرانتی اور پونگل کے تہواروں پر   ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔

          صدر جمہوریۂ ہند نے اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ ‘‘ لوہڑی ، مکر سنکرانتی  اور پونگل کے مقدس  تہواروں  پر میں اپنے شہریوں کو پُر  خلوص مبارکباد دیتا ہوں ۔   پوری قوم ان تہواروں کو جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کے لئے یکجا  ہو جاتی ہے ۔

 فصل کی کٹائی سے  جڑے  یہ تہوار  ہمارے لاکھوں کسانوں کی سخت محنت   اور  بلند حوصلے  کی تقریب  منانے کےلئے ہوتے ہیں  ۔ میری پرارتھنا ہے  کہ یہ تہوار سبھی کے لئے خوشی  ، صحت اور خوشحالی لے کر آئیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More