28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں یوگا کے تیسرے عالمی دن پر عظیم یوگا مظاہرے کے افتتاح کیا

राष्ट्रपति श्री प्रणब मुखर्जी ने तीसरे अंतर्राष्ट्रीय योग दिवस के अवसर पर राष्ट्रपति भवन में सामूहिक योग प्रदर्शन का शुभारंभ किया
Urdu News

نئی دلّی ،  جون ؍ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے آج 21 جون ، 2017 کو راشٹر پتی بھون میں یوگا کے تیسرے عالمی دن کے موقع پرعظیم یوگا مظاہرے کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا ہے ۔ رواں سال یوگا کا تیسرا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا ایک قدیم ہندوستانی عمل ہے اور یہ متعدد بیماریوں اور صحت سے متعلق خرابیوں کو دور کرنے میں انتہائی مفید ہے ۔ یہ جسمانی اور دماغی صحت اور چست درست رہنے کے لئے مجموعی طور پر ایک جامع وسیلہ ہے ۔ انہوں نے اس عظیم یوگا مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کا استقبال کرتے ہوئے ان پرزور دیا کہ وہ صحت مند جسم اور چست درست ذہن کو بنائے رکھنے کے لئے ہر روز یوگا کریں صحت مند جسم خدا کا مسکن ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More