37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے پر سرینگر پہنچے

Urdu News

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ آج جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔  ریاست کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ، سینئر وزیر جناب عبدالرحمان ويری اور ریاستی حکومت کے سینئر حکام نے ہوائی اڈے پر ان کی استقبال کیا۔

سرینگر روانہ ہونے سے پہلے جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘میں یہاں کھلے دل سے آیا ہوں، میں ایسے  ہر شخص سے ملنے کا خواہاں ہوں جو جموں و کشمیر کے مسائل کے حل میں ہماری مدد کر سکتے ہیں’’۔

سرینگر پہنچنے کے فورا بعد مرکزی داخلہ سیکرٹری نے ریاست کی وزیر اعلی  محترمہ محبوبہ مفتی کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹہ بات چیت  کی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے بعد میں وزیر اعلی  کے ساتھ جموں و کشمیر کو دیے گئے  وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج کے نفاذ کی صورتحال کا کی بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو گابا، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری جناب بی بی ویاس اور وزارت داخلہ  اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

داخلہ سیکرٹری نے حکام سے کہا کہ وہ طے شدہ وقت میں  وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج کا نفاذ  کریں، اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا  ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 07 نومبر، 2015 کو جموں و کشمیر کے لئے 80,068 کروڑ روپے کا پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس میں حکومت ہند کی 15 وزارتوں کے   63 منصوبے شامل تھے ۔ مرکزی حکومت نے اب تک مختلف منصوبوں کے لئے 63,000 کروڑ روپے  کی منظوری دی ہے۔  اس پیکیج کی مجموعی رقم میں 78 فی صد وزیر اعظم کی ترقیاتی پیکج  کے ہیں۔  اب تک  تقریبا  22,000کروڑ رو پے جاری کئے جا چکے ہیں ۔

وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج 2015 کے اعلان کے  تقریبا دو سال بعد 63 منصوبوں میں سے پانچ مکمل ہو چکے ہیں۔  ان میں مشہور چینانی –نشری سرنگ کا کام شامل ہے۔ اس پر  781 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔  قومی شاہراہ این ایچ -1 کے جموں اودھم پر  سیکشن کے چار لین کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More