32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نئی دلی میں دس – بارہ مئی 2018 کو منعقد ہونے والے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات  ،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (آئی آئی ایم سی )  اور  براڈ کاسٹ انجنئیرنگ کنسلٹنٹس  انڈیا لمٹیڈ (بی ای سی آئی ایل ) کے اشتراک سے  نئی دلی میں    پندرہویں  ایشیا  میڈیا  سربراہ اجلاس    (اے ایم ایس )   کاانعقاد کرے گی۔   دس سے بارہ مئی 2018 تک جاری رہنے والے اس تین روزہ    ایشیا میڈیا سربراہ  اجلاس کا  افتتاح  دس مئی  2018 کو مرکزی وزیراطلاعات ونشریات  وٹیکسٹائل  محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کریں گی ۔ محترمہ اسمرتی ایرانی   اس اجلاس کی تقریب افتتاح  کی  مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گی ۔

          اے ایم ایس  2018   کا اہتمام   ایشیا  پیسفک انسٹی ٹیوٹ  فار  براڈ کاسٹنگ ڈیو لپمنٹ   (اے آئی  بی ڈی ) ، کوالالمپور   کے سالانہ اجلاس کی      حیثیت سے کیا گیا ہے ۔  یہ اجلا  س   ایک انتہائی بیش قیمت اعلیٰ سطحی اجتماع کی حیثیت رکھتا ہے اور ہندوستان پہلی بار   اس عظیم اجتماع کی میزبانی کرے  گا۔ اس بار  ،  ’’  ہماری کہانیاں –  ایشیا ودیگر  ‘‘   کے مرکزی خیال کے ساتھ  یہ اجلاس    دو حصوں میں  منعقد  کیا جائے گا، جن میں  آٹھ اور نو مئی کو   پیشگی اعلیٰ سطحی ورکشاپ اور دس مئی کو  سربراہ اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس اجتماع کے شرکأ   ایشیا کے خطے میں  اطلاعات ونشریات کے فرائض انجام دینے والی وزارتیں   ، یونیسکو  (یو این ای ایس سی او ) ،    ایف اے او   ، یواین   ،  ریگولیٹرز  ،قومی اور سرکار ی ریڈیو  وٹیلی ویژن کی نشریاتی کمپنیاں  اور پرائیویٹ نشرکار ادارے  ،ٹیلی ویژن چینل   ونیٹ ورک ، کمیونی کیشن  اور میڈیا ریسرچ   کے    علمی ادارے   ،  کمیوٹی ریڈیو گروپ  اور پریس ومیڈیا   نیز نشریات کا سازوساما ن تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کریں گی ۔

          اس اجلاس سے   ایشیا کے خطے میں نشریات کے شعبے کو درپیش چیلنجوںکا مقابلہ کرنے  کی خاطر   علاقائی اوردوفریقی   مذاکرات اورتعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔اس کے ساتھ ہی یہ اجتماع ایشیا کے خطے کے نشرکار وں کو  براڈ کاسٹنگ یعنی نشرکاری  کے  سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کے پہلوؤں  پر  اپنے نظریات کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں  یہ اجتماع    کاروبار سے کاروبار کی میٹنگز  کے لئے  نیٹ ورکنگ کی سہولتوں  اور   ان میٹنگز کو   تجارت او ر معاشی مراسم   کی شکل  دینے کے امکانات کے مواقع بھی حاصل ہوں گے ۔

          اس اجتماع میں  بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات عزت مآب جناب حسن الحق   عینو   ، کمبوڈیا کے وزیر اطلاعات عزت مآب  ڈاکٹر  کھیو کنہرت ،  عزت مآب جناب سیم سیوگ                    کو  ، کوریا کمشیز کےاسٹینڈنگ کمشنر    ، ایران کے صدر مملکت کے  مشیر  اور انٹر نیشنل  ڈپارٹمنٹ ، آئی آر آئی بی  ، ایرا ن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس  ناصری طاہری    ،   یونیسکو کے نئی دلی دفتر  کے ڈائریکٹر  جناب شیگیرو  اوریاگی   اور دیگر سینئیر افسران نیز سرکردہ اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

          مزیر برآ  ں اس اجتماع کے دیگر شرکا میں سارک (  ایس اے اے آر سی   )  ممالک   ،افغانستان   ، بانگلا دیش   ، بھوٹان   ، ہندوستان  ، مالدیپ  ،  نیپال  ،  پاکستان  اورسری لنکا    نیز  آسیان  (اے ایس ای اے این )  میں شامل ممالک کمبوڈیا ، انڈونیشیا ، لاؤس  ،  ملیشیا ، میانما  ،فلپین ، سنگاپور ،  تھائی لینڈ اور ویتنام   ،  مشرقی ایشیا  کے خطے میں شامل ممالک کوریا ، ہانک کانگ ،  جاپان ، افریقہ کے خطے کے ممالک  ماریشس  ، نائجیریا  ،سیشلز  ،جنوبی افریقہ ، سوڈان  اور تیونس ،  اوشیانیہ    (اوسی  ای اے  این آئی اے ) کے ممالک آسٹریلیا   ،فجی  ، نیوزی لینڈ  ، پپوا  ، نیو گائنا   ،  یورپ کے خطے کے ممالک   فرانس  ، جرمنی  ، نیدرلینڈ  ،سویڈن  ، مملکت متحدہ برطانیہ   اور   شام  ،ازبیکستان ، امریکہ اور چین کے  200 سے زائد   غیر ملکی نمائندے شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں اس اجتماع میں  100 سے  زائد ہندوستانی نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔

          اس سال  اس اجتماع کے ایجنڈے میں   میڈیا کی  ضابطہ بندی کی پالیسیوں پر  ابتدائی اجلاس  ،اصول ،قواعد   اور قوانین    اورہماری جوشیلی کہانیاں   شامل ہیں۔  دیگر اجتماعات میں  نشریات کے مرکزی خیال پرایشیائی قدروں کے عنوان پر اظہار خیال کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں   کیا ہماری   سبھی اچھی کہانیاں  کاروباری طور پر کامیاب کی جانی چاہئیں : کہانی کہنے  کے عمل  کے فروغ کی خاطر   براڈ کاسٹنگ یعنی نشرکاری اور فلمی دنیا میں نئی تکنیک کا استعمال  ،  نئی صدی میں  میڈیا کے کاروبار کے ماڈل   :  موثر کہانیوںکا بیان   ،چیلنج اور مواقع  ، ریڈیو اور  کمیونٹی ریڈیو   ،  پائیدارترقی کی کہانیاں  – اسپیشل فوکس :  سی ای او  راؤنڈ ٹیبل ، اسٹوری ٹیلنگ اور میڈیا کی کامیابی کی روداد شامل ہے ۔

          اس سربراہ  اجلاس کے اختتامی اجتماع میں  نشریات وطلاعات  ، کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت   کرنل راجیہ وردھن سنگھ  راٹھور ورلڈ ٹیلی ویژن ایوارڈ تقسیم کریں  گے ۔اسی احتتامی تقریب میں اے ایم ایس کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کی ذمہ داری فلپینز کو بیٹن کی شکل میں تفویض کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More