21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کی وزارت نے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ممبئی-مضافات سیکشن پر پلیٹ فارم جدید بنانے کا فیصلہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، مسافروں اور ریل کا استعمال کرنے والوں کے تحفظ میں اضافہ کرنے کی خاطر ریلوے کی وزارت نے نے ممبئی-مضافات اسٹیشنوں پر پلیٹ فارموں کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وسطی اور مغربی ریلوے مضافاتی سیکشنوں پر 421 پلیٹ فارموں کی اونچائی بڑھانے کا کام 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 344 پلیٹ فارموں کی اونچائی بڑھائی گئی ہے۔ اس کام کو مکمل کرنے کے لئے جون 2018 کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

وسطی ریلوے میں 276 مضافاتی پلیٹ فارموں میں سے 269 پلیٹ فارموں کی اونچائی 844 ایم ایم سے بڑھا کر 900 ایم ایم کرنے کی گنجائش ہے۔ اب تک 201 پلیٹ فارموں کی اونچائی بڑھا کر 900 ایم ایم کی جاچکی ہے۔ بقیہ 68 پلیٹ فارموں کی اونچائی 840 ایم ایم سے بڑھا کر 900 ایم ایم کرنے کے لئے کام جاری ہے۔باقی 7 پلیٹ فارموں میں تین پلیٹ فارم متروک ہوچکے ہیں او رانہیں ختم کیا جارہا ہے، جبکہ پریل کے چار پلیٹ فارموں کا کام پریل ٹرمنس کی تعمیر کے ساتھ کیا جائے گا۔

مغربی ریلوے میں 145 اسٹیشنوں پر پلیٹ فارموں کی اونچائی 840 ایم ایم سے بڑھا کر 900 ایم ایم کرنے کا کام جنوری 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ 143 پلیٹ فارموں کا کام مکمل کیا جاچکا ہے ، جبکہ دو پلیٹ فارموں پر جاری ہے اور یہ اپریل 2018 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اونچے پلیٹ فارموں کے فائدے

  1. اونچے پلیٹ فارم مسافروں کے ٹرین میں چڑھنے اور اترنے کے لئے آسان ہوتے ہیں، کیونکہ ٹرین کے فٹ بورڈ اور پلیٹ فارم کے درمیان فاصلہ کم سے کم ہو جاتاہے۔
  2. اس سے معذور افراد کے لئے ٹرینوں سے سفر کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More