37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتے کے مذاکرات کا ساتواں دور

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتے کے مذاکرات کا ساتواں دور 11سے13 دسمبر 2018 کو جنوبی کوریا  میں منعقد ہوا۔

اس مدت کے دوران ہندوستانی شکر کی صنعت کے ایک وفد نے جنوبی کوریا کا دورہ کیا۔ہندوستانی شکر انڈسٹری کے وفد نے جنوبی کوریا کے شکر صاف کرنے کے سبھی تینوں کارخانوں کے اعلی نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔سول میں بھارتی سفارتخانے نے ان میٹنگوں کا اہتمام کیا تھا۔

جنوبی کوریا سالانہ 15 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرتا ہے اور ہندوستان کی شکر کی صنعت اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ 2018-19 شکر سیزن کے دوران ہندوستان کی خام شکر برآمد کی جائے۔دونوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت  کافی مثبت رہی اور ہندوستانی شکر کی صنعت آئندہ  بھی  جنوبی کوریا میں شکر کے کارخانوں کے ساتھ مزید بات چیت کرے گی تاکہ اس معاملے کو مزید آگے بڑھایا  جاسکے جس سے کہ ہندوستان سے جنوبی کوریا کو شکر کی برآمدات کی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More