31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورنروں کی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں وزیراعظم کے تاثرات

PM's remarks at the closing session of the Conference of Governors
Urdu News

 نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ گورنروں کی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کانفرنس کے دوران پیش کئے گئے متعدد طرح کے مشورے کےلئے گورنروں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں خیالات، وسائل اور صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ تاہم کچھ ریاستیں اور خطے ناقص حکمرانی کی وجہ سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئےہیں۔انہوں نےکہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں کا بہتر نفاذ ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں اچھی حکمرانی ہوتی ہے۔ مشن اندردھنش جیسی اسکیموں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اقدامات کے زیادہ موثر انداز میں نفاذ کے عمل میں گورنر اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔

ہندوستان کی وحدت اور سالمیت کو مضبوط کرنے کے مقصد سے وزیراعظم نے گورنروں سے درخواست کی کہ وہ ایک بھارت، سریشٹھ بھارت اور اتحاد کےلئےدوڑ، جیسے اقدامات سے اپنےآپ کو جوڑیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More