29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان-آزربائیجان نے تجارت اور اقتصادیات، سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، تجارت اور اقتصادیات، سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون (آئی اے-آئی جی سی) پر ہندوستان اور آزربائیجان کے درمیان پانچویں  بین حکومتی میٹنگ کا انعقاد11اور 12؍اکتوبر2018 کو نئی دلی میں کیا گیا۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کامرس اور صنعت نیز شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھو اور جمہوریہ آزربائیجان کی حکومت میں ایکولوجی اور قدرتی وسائل کے وزیر جناب مختار بابا یو نے کی۔

دونوں اطراف سے موجودہ اقتصادی صورتحال اور باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں ان کے تعاون کا جائزہ لیا اور تجزیہ کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹیشن، توانائی اور ہائیڈروکاربن، زراعت سے وابستہ ایس ایم آئی، خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ، سیاحت، ثقافت، تمدن، صحت اور فارماسیوٹیکلز، خلائی ٹیکنالوجی، تعلیم اور سائنسی تحقیق، کیمکلز، پیٹروکیمیکلز اور کانکنی کے میدانوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

ہندوستان اور آزربائیجان کے درمیان، جنوری سے اگست 2018 کے دوران 657.9 ملین امریکی ڈالر کا کاروبار ہوا ہے۔ دونوں اطراف سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ باہمی تجارت، گنجائش سے کہیں پیچھے ہے اور تجارت کے فروغ میں اضافہ کرنے اور باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لئے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور کاروبار ی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک میں تجارتی وفود بھیجنے پر اتفاق کیا گیا  ہےتاکہ  اقتصادی فروغ اور اصلاحات سے متعلق بیداری پیدا کی جا سکے اور تجارتی نمائشوں، میلوں، کانفرنسوں اور دیگر تجارتی ایونٹس سے متعلق معلومات کا مسلسل تبادلہ کیا جا سکے۔

دونوں ممالک نے تجارت، اقتصادیات، سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون پر ہند-آزربائیجان بین حکومتی کمیشن کی اگلی میٹنگ کا انعقاد باکو میں کرنے سے اتفاق کیا۔ سفارتی چینلوں کے ذریعہ میٹنگ کے انعقاد کی تاریخوں کو باہمی اتفاق سے طے کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More