36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے جنگ کے لئے ای سی ایچ ایس کے تحت فی کنبہ ایک پلس آکسیمیٹر کی خرید پر آئے خرچ کی ادائیگی

Urdu News

نئی دہلی: چونکہ کووڈ – 19 کے مریضوں کی صحت کی نگرانی کے لئے آکسیجن سیچوریشن لیول کی پیمائش  انتہائی اہم اقدامات سے ایک ہے، لہذا  وزارت دفاع (ایم او ڈی) ، سابق فوجیوں کی فلاح وبہود کا  محکمہ (ڈی ایس ای ڈبلیو) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایکس سروس مین کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم ( ای سی ایچ ایس)  استفادہ کنندگان کے ذریعے درج ذیل شرائط میں تکمیل کرنے پر پلس آکسیمیٹر کی خرید پر آنے والی  لاگت کی ادائیگی  کرے گا۔

(اے)- ای سی ایچ  ایس کے  ایسے استفادہ کنندگان، جنہیں  جانچ میں  کووڈ – 19  انفیکشن سے متاثر قرار دیا گیا ہے، انہیں فی کنبہ ایک پلس  آکسیمیٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔ دوسرے الفاظ میں اگر  ای سی ایچ ایس استفادہ کنندگان کے کسی کنبے میں ایک سے زیادہ کووڈ  پوزیٹو کے معاملات ہیں، وہ  صرف ایک  پلس  آکسیمیٹر کی خرید پر آنے والے صرفے کی  ادائیگی  کا دعوی کرسکتے ہیں۔

(بی)-ادائیگی کا یہ دعوی پلس  آکسیمیٹر کی اصل لاگت کے مطابق ہوگا ، جس کی حد 1200 روپے  ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More