40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب روی شنکر پرساد نے آتم نربھر بھارت کی جانب یاد گار پیش رفت اور خود کفالت کی امنگ کو پورا کرنے کی خاطر ‘‘ سو دیسی مائکرو پروسیسر چیلنج ’’ کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دلّی: قانون و انصاف  ، مواصلات ، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر   روی شنکر پرساد نے  ملک میں اسٹارٹ اَپ ، اختراعات اور تحقیق  کے مضبوط نظام کو تقویت فراہم کرنے کے لئے  ‘‘ سو دیسی مائیکرو پروسیسر چیلنج  – آتم نربھر بھارت کے لئے اختراعی حل ’’ کا آغاز کیا ۔

          آئی آئی ٹی مدراس اور  ایڈوانس کمپیوٹنگ کی ترقی کے مرکز  ،  سی ڈی اے سی نے شکتی  ( 32 بٹ ) اور ویگا ( 64 بٹ ) کے بالترتیب دو مائیکرو پروسیسر  اوپن سورس  آرکیٹیکچر کو استعمال کرتے ہوئے  تیار کئے ہیں ، جو  الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت  کے مائیکرو پروسیسر ڈیولپمنٹ پروگرام  کی سرپرستی میں تیار کئے گئے ہیں ۔ ‘‘ سو دیشی  مائیکرو پروسیسر چیلنج – آتم نربھر بھارت کے لئے  اختراعی حل ’’ میں  اختراع کاروں ، اسٹارٹ اَپس اور طلباء کو مختلف  ٹیکنا لوجی مصنوعات  تیار کرنے کے لئے ، اِن مائیکرو پروسیسر   کو استعمال کرنے  کی دعوت دی ہے ۔

          خود کفالت  کے حصول اور  آتم نربھر بھارت کی جانب یاد گار پیش رفت  کے لئے ایک ٹھوس  قدم کے طور پر  اس پہل کا مقصد نہ صرف  بھارت  کی اسٹریٹیجک  اور صنعتی شعبوں  کی مستقبل کی  ضروریات  کو پورا کرنا  ہے بلکہ  سکیورٹی ، لائسنسنگ  ، ٹیکنا لوجی کے متروک ہونے اور  درآمدات پر انحصار کو  کم کرنا ہے ۔  ان جدید ترین  پروسیسر کی اقسام  ملک اور بیرونِ ملک  میں تیار کردہ ڈیزائن  ، ترقی اور  فیبریکیشن  ملک میں الیکٹرانک سسٹم  ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ  کے لئے   تابناک ماحول  کی جانب  کامیاب قدم بڑھانا ہے ۔

          سو دیشی مائیکرو پروسیسر چیلنج   ، الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت کے ذریعے ملک میں ٹیکنا لوجی کی  قیادت  والے اختراعی ماحول کو بڑھاوا دینے اور ڈجیٹل  عمل کو اپنانے  کے لئے آگے رہنے  کی خاطر  سرگرم  احتیاطی  اور رفتہ رفتہ  اٹھایا گیا  قدم ہے ۔ تمام سطحوں پر طلباء اور اسٹارٹ اَپس  کے لئے کھلے اِس چیلنج   میں شرکت کرنے والوں کے لئے یہ سو دیشی پروسیسر آئی پیز  کو آگے بڑھاتا ہے اور  سماجی ضروریات  کے لئے بہتر حل  پیش کرتا ہے بلکہ  مستقبل قریب میں عالمی اور  گھریلو ضروریات  کو پورا کرنے کے لئے پیچیدہ ڈیزائن تیار کرنے کی خاطر ملک میں  سودیشی  پروسیسر  کے ذریعے  ایک ماحول تیار کیا گیا ہے ۔

          الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت  مقابلہ آرائی کرنے والوں  اور ٹیکنا لوجی کے وسائل کے لئے  بہت سے فوائد  فراہم کرتی ہے ، جس میں  نہ صرف انٹرن شپ کے مواقع  اور بہترین   وی ایل ایس آئی  اور الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن  کے ماہرین  سے مسلسل   تکنیکی رہنمائی  کے مواقع حاصل ہوتے ہیں  بلکہ انکیوبیشن سینٹروں سے  کاروباری سرپرستی اور فنڈ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ چیلنج  کے مختلف مرحلوں میں  ہارڈ ویئر  پروٹوٹائپ  تیار کرنے اور ایک اسٹارٹ اَپ کی پرورش کے لئے 4.30 کروڑ روپئے تک کی مالی امداد    کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔

          یہ چیلنج 10 ماہ سے زیادہ عرصے پر محیط ہے ، جو  18 اگست ، 2020 ء کو  https://innovate.mygov.in  پر فوری طور  پر رجسٹریشن کے عمل کے ساتھ شروع ہو گیا ہے اور یہ جون ، 2021 ء میں ختم ہو گا ۔ اس دوران   100 سیمی فائنل جیتنے والوں کو   ایک کروڑ روپئے کے ایوارڈ  جیتنے کا موقع حاصل ہو گا ، جب کہ فائنل میں آنے والے 25 کو ایک کروڑ روپئے کے مجموعی ایوارڈ دیئے جائیں گے اور فائنل میں داخل ہونے والی 10 بہترین  ٹیمیں   2.30 کروڑ روپئے کے فنڈ حاصل کر سکیں گی اور 10 مہینے تک  پرورش کی مدد  کی جائے گی ۔ ان کے علاوہ شرکت کرنے والوں کو  سو دیشی پروسیسر  کے متعلق  اپنی اختراعات  کو  ایک اعلیٰ پلیٹ فارم پر نمائش کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں  مارکیٹ پلیس  میں اپنا  آئیڈیا  پیش کرنے کا موقع ملے گا ۔ اس طرح انہیں  حکومت کے آتم نربھر بھارت مشن میں مجموعی تعاون دینے کا موقع ملے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More