31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی زائرین حج کے کوٹے میں لگاتار دوسرے سا ل بھی اضافہ

Urdu News

نئی دہلی، ۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے ہندوستانی حجاج کرام کے کوٹے میں لگاتار دوسرے سال بھی اضافہ کردیا ہے۔ آزادی کے بعدسے اب تک پہلی بار ایک لاکھ 75 ہزار 25 ہندوستانی زائرین حج 2018 میں حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لئے سفر حج کریں گے ۔ سعودی عرب کی سرکارنے ہندوستانی زائرین حج کے کوٹے میں دوسرے سال بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان 2018 کے حج پر دستخط کئے جانے والے معاہدے پردستخط کئے جانے کے بعد کیا ہے ۔اس معاہدے پر مکہ مکرمہ میں مملکت سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے امور کے وزیر اور ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے ہندوستان کی جانب سے دستخط کئے تھے ۔

جناب مختار عباس نقوی نے اس سلسلے میں گفتگو کے دوران بتایا کہ اب سےتین سال قبل ہندوستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 36 ہزار 20 تھا جس میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔اس ریکارڈ اضافے کے ساتھ یہ کوٹہ ایک لاکھ 75 ہزار 25 افراد تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زائرین حج کے حج کوٹے میں اضافہ وزیر اعظم نریندر مودی کی روز افزوں ہوتی مقبولیت اور جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہند –سعودی عرب خیر سگالی تعلقات کے مزید مستحکم ہوجانے کے نتیجے میں ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال بھی ہندوستانی زائرین حج کی تعداد میں 35 ہزار کا اضافہ ہوا تھا ۔

جناب مختار عباس نقوی نے حکومت ہند کی جانب سے دونو ں مقدس مقاصد کے نگراں اور متولی عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی عرب کی سرکار کا شکریہ اد ا کیا کہ انہوں نے ہندوستانی زائرین حج کے کوٹے میں اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب کی سرکار نے سمندر کے راستے سے سفر حج کئے جانے کے منصوبے کو ہری جھنڈی دکھادی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے افسران جلد ہی اس سے متعلق ضروری امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے اور تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ اگلے برسوں میں سمندر کے راستے سے حج کا سفر ممکن ہوسکے ۔

جناب مختار عباس نقوی نے سال 2018 کے لئے حج کی تیاریوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سفر حج کے لئے تین لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور پہلی بار یہ ممکن ہوسکے گا کہ مسلم خواتین بغیر محرم سفر حج کرسکیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ 1300 خواتین نے محرم کے بغیر سفر حج پر جانے کی درخواست کی ہے ۔انہیں قرعہ اندازی سے مستثنی ٰ رکھتے ہوئے سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں سفر حج پر جانے کی تمنا کرنے والی 45 سال سے زیادہ عمر کی ان خواتین کو چار یا اس سے زائد خواتین کے گروپ میں ہندوستان کی نئی حج پالیسی کے تحت سفر حج کی اجازت دی جائے گی، جن کے ساتھ کوئی مرد رفیق سفر نہیں ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More