24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی (این ای ایچ یو)

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند  جناب  رام ناتھ کووند نے   آج میگھالیہ میں  شیلانگ کے مقام پر   نارتھ ایسٹرن  ہل یونیورسٹی  (این ای ایچ یو) کے 26ویں  جلسہ  تقسیم اسناد   میں شرکت فرمائی اور جلسہ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے   صدر جمہوریہ نے کہا کہ  این ای ایچ یو، علم کے   ایک اہم مرکز کے طور پر  ابھر کر  سامنے آئی ہے۔    انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر  خوشی ہوئی ہے کہ تمام بڑے نصابوں میں اعلی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  یہ یونیورسٹی  اس علاقے کی  ترقی پر    خصوصی زور دے رہی ہے  جہاں    قبائیلوں کی قابل لحاظ آبادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ای ایچ یو جیسی اعلی تعلیم کے ادارے، سماجی اور اقتصادی  تبدیلی کا   ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این ای ایچ یو  میگھالیہ کو   انسانی ترقی کے   اشاریہ میں     ایک  بہتر درجہ دلانےمیں مدد کرسکتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ میگھالیہ کہ 80 فی صد سے زائد آبادی زراعت پر  منحصر ہے۔  زرعی  پیداوریت میں  بہتری لانے میں مدد کرکے   این ای ایچ یو  میگھالیہ   اور  شمال  مشرق کی سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں   ایک اہم رول ادا کرسکتی ہے۔  این ای ایچ یو    کے  دیہی ترقیات اور زرعی پیداوار  ،   زرعی   کاروبار   اور خوراک کی ٹکنالوجی نیز   باغبانی کے شعبے  کے طلبا اور اساتذہ    کسانوں کی آمدنی  بڑھانے میں   مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے طلبا سے   کہا کہ وہ ایک ایسی زندگی میں   داخل ہورہے ہیں جومواقع اور  چیلنجوں سے پُر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم    ایک ایسی  نعمت ہے جو ملک کے بہت سے لوگوں کو میسر نہیں ہے۔انہوں نے طلبا سے اپیل کہ وہ   پسماندہ شہریوں   کے  حالات میں بہتری پیدا کرنے میں مدد کرے۔ انہوں نے طلبا پر  یہ زور بھی دیا کہ   وہ معاشرہ کو    کسی بھی طریقہ پر وہ سب کچھ واپس کریں جو معاشرے نے انہیں دیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More