25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری کی بہار میں سڑک اور ندی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں، جہاز رانی اور آبی وسائل ، ندی کی ترقی اور گنگا کی صفائی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل بہار میں متعدد سڑک پروجیکٹوں اور ندیوں کی ترقی کے کاموں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کے ہمراہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ اور دیگر افراد بھی ہوں گے۔

جناب گڈکری رکسول میں 505کروڑ روپے مالیت کے دو قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح ؍سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پرجیکٹوں میں 333.60کروڑ روپے کی لاگت سے پپرا کوٹھی سے موتیہاری اور رکسول تک (آئی سی پی لنک روڈ سمیت)قومی شاہراہ نمبر 28اے سیکشن کے 69 کلومیٹر سڑک کو چوڑا کرنے کے کام کے لئے سنگ بنیاد رکھنا اور 171.40کروڑ روپے کی لاگت سے چھپرا سے مسرولی تک قومی شاہراہ نمبر 28بی کے 40 کلو میٹر سیکشن کے کنارے کو مستحکم کرنا اور دو لین کو چوڑا کرنے کے  کاموں کا افتتاح شامل ہے۔

وزیر موصوف بہار میں مغربی چمپارن کے بگہا میں353.71کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہوں کے چار پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ان پروجیکٹوں میں سی آر ایف  کے تحت 93.84کروڑ روپے کی لاگت سے مسرولی سے پرسونی تک 24 کلو میٹر سڑک کو دو لین میں چوڑا کرنا اور مستحکم کرنا، 128.90کروڑ روپے کی لاگت سے منوا پُل سے یگنا پٹّی –نول پور-ریول چوک تک 37 کلومیٹر سڑک چوڑی کرن اور مستحکم کرنانیز 131.97کروڑ روپے کی لاگت سے بالترتیب 91کلو میٹر اور 94 کلومیٹر تک آر او بی کی تعمیر کرنا شامل ہے۔

جناب گڈکری آبی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لئے گنڈک ندی میں گاد نکالنے کے کام کے تحت 12.9کروڑ روپے کی لاگت سے ہاجی پور سے تروینی گھاٹ تک 300 کلو میٹر طویل ندی کے راستے کو بہتر بنانے کی سمت میں شروعات کریں گے۔ اس سے  آئندہ پانچ برسوں کے دوران 11.6میٹرک ٹن کارگو ٹرانسپورٹ کی صلاحیت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ویشالی، کلیان پور، بیتیا اور بگہا میں آر او-آر او  ٹرمنل بھی بنیں گے۔ یہ پروجیکٹ آبی راستے کے ذریعے گنگا ندی سے نیپال  تک ٹرانسپورٹ کی سہولت اور کارگو کنکٹی ویٹی کی سہولت فراہم ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More