26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہم امید کرتے ہیں کہ ہم مارچ 2019 تک 70 سے 80 فیصد گنگا کی صفائی ستھرائی کے کام کو پورا کرلیں گے : نتن گڈکری

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور  گنگا کی صفائی ستھرائی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  امید کرتے ہیں کہ مارچ  2019 تک 70 سے 80 فیصد گنگا کو  صاف ستھرا کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عام سوچ ہے کہ نمامی گنگا پروگرام کے تحت گنگا کی صفائی ستھرائی کے لئے کوئی زیادہ کام نہیں ہوا ہے لیکن یہ سوچ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آلودگی پھیلانے والی 251 صنعتیں بند کردی گئی ہیں اور  پابندی نہ کرنے والی آلودہ صنعتوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اس پریس کانفرنس کو ویڈیو کے ذریعے پٹنہ ، وارانسی، لکھنؤ اور کانپور سے بھی جوڑا گیا تھا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  938 صنعتوں   میں آلودگی  کی صحیح وقت  پر نگرانی کی جارہی ہے اور 211 اہم نالوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو گنگا میں آلودگی کی وجہ بن رہے ہیں۔ نالے کے پانی کی صفائی کے لئے  20 ماڈیولر ایس ٹی پیز  لگائے جارہے ہیں۔ تمام ریاستی سرکاروں ، ٹھیکیداروں اور  کنسل ٹینٹ کے ساتھ مستقل جائزہ میٹنگیں کی جارہی ہیں اور  پروجیکٹوں کی جلد تکمیل کے لئے  ٹینڈر کے عمل، ڈیزائن کو حتمی شکل دینے اور ٹھیکیداروں کی پیمنٹ سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر محترمہ اومابھارتی نے کہا کہ  گنگا کے کنارے پر واقع تقریبا تمام 4470 گاؤوں کو  اب کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنادیا گیا ہے اور اب ہم کھلے رفع حاجت سے پاک کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ٹھوس، رقیق  کچرے کے بندوبست ، شجرکاری ، گاؤوں اور قصبوں کو پلاسٹ سے پاک بنانے اور  بیداری پروگراموں جیسے  اقدامات اپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت  گنگا گران پروجیکٹ پر کام کررہی ہے جو  دریائے گنگا کے کنارے پر واقع گاؤوں کی زبردست ترقی پر مبنی ہے۔ اس میں  گاؤوں کی سرگرم شرکت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

نمامی گنگا ایک مربوط گنگا کے تحفظ کا مشن ہے جس کا مقصد اس پروگرام کے حصے کے طور پر موجودہ سابقہ اور  نئے پروجیکٹوں کو  مکمل کرنا ہے۔ اس پر  20 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔ یہ پروگرام دسمبر 2020 کی مدت میں نافذ کردیا جائے گا۔

نمامی گنگا پروگرام کے  تحت سیویج کے بنیادی ڈھانچے، گھاٹوں اور شمشان گھاٹوں کی جدید کاری، دریا کے فرنٹ کی ترقی ، دریا کی سطح کو صاف کرنے کے علاوہ ادارہ جاتی ترقی ، بائیو ڈائیورسٹی کا تحفظ،  جنگل کاری، دیہی صفائی ستھرائی اور  عوامی شرکت جیسی مختلف سرگرمیوں کے لئے کل 195 پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More