37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل ٹنکرنگ میراتھن سے متعلق 30 سرکردہ جدت طرازیوں کی جھلک پیش کی گئی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے بہترین طلبہ جدت طرازوں  کی  کوششوں کی شناخت کے طور پر  نیتی آیوگ کے اٹل جدت طرازی مشن (اے آئی ایم) کی اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہوں نے ایک اٹل ٹنکرنگ میراتھن کا اہتما م کیا ہے، جو 6 مہینے چلنے والا ملک گیر پروگرام ہے، جو 6 مختلف موضوعاتی شعبوں یعنی صاف ستھری توانائی، آبی وسائل، فضلاء انتظام، حفظان صحت، اسمارٹ موبیلیٹی اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں کی چنوتیوں سے متعلق ہے۔

قومی یوم ٹیکنالوجی کے موقع پر اے ٹی ایل میراتھن کے 30 سرکردہ جدت طرازوں کی  جدت طرازیوں کی ایک جھلک ایک کتابچہ کے ذریعے پیش کی گئی، جسے بچوں کے ذریعے کئے گئے کام، ان کے سرپرستوں ، اساتذہ اور اسکولوں میں ہوئے کام کو نمایاں کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ کتابچہ نیتی  آیوگ کے وائس چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار نے اٹل جدت طرازی مشن کے مشن ڈائرکٹر جناب رَمنّا رامناتھن نے جاری کیا۔

ڈاکٹر کمار نے کہا کہ یہ کتابچہ جناب اٹل بہاری واجپئی کے نام وقف ہے، جنہوں نے 16 مئی کو پہلی مرتبہ بھارت کے وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔ وہ اس امر میں یقین رکھتے تھے کہ ملک کا مستقبل بچوں کے ہاتھ میں مضمر ہے اور اٹل جدت طرازی مشن ان کی اسی وراثت کے نام پر شروع کیا گیا ہے، اس مشن کے تحت ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

ایک بالکل نیا عہد ہمارے سامنے آ رہا ہے، جہاں ہم ایک جدت طرازی پر مبنی معاشرے کی شکل میں ڈھلیں گے اور محض نقل کرنے والا معاشرہ بن کر نہیں رہیں گے۔

مذکورہ 30 سرکردہ ٹیمیں 3 مہینے چلنے والے اے ٹی ایل طلبہ جدت طراز پروگرام سمیت متعدد انعامات سے نوازی جا رہی ہیں۔ مذکورہ پروگرام کے تحت صنعتوں  اور اسٹارٹ اَپ اِنکیوبیٹروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی جائے گی۔ طلبہ جدت طراز پروگرام کا مقصد معاشرے میں جدت طرازیوں کی آزمائش ہے۔ طلبہ کو کاروباری اور صنعت کاری ہنرمندیوں کی تربیت دی جائے گی، جن حقوق املاک دانشوراں، مؤثر مواصلات وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ اے ٹی ایل اسکول، اسکولوں  کو بھی شراکت کا ایک  واؤچر بھی دیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ عالمی روبوٹک اولمپیارڈ میں شریک ہو سکیں گے۔ یہ ایک عالمی جدت طرازی چنوتی ہے۔

حاصل کی گئی 650 جدت طرازیوں میں سے ، سرکردہ 100 جدت طرازیوں کو ان کی جدت اور پروٹوٹائپ کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 100 ٹیموں کو ایک مہینے کا وقت دیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے پروٹوٹائپ کو اور بہتر بنا سکیں اور اپنے پرزنٹیشن کواز سر نو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔ اس کے بعد ان کی جدت طرازیوں کو صنعتی اور تعلیمی ماہرین پر مشتمل ججوں کے ذریعے پرکھا گیا اور ان میں سے 30 جدت طرازیوں کو منتخب کیا گیا۔ یہ سرکردہ 30 جدت طرازیاںملک بھر کی 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منتخب کی گئی ہیں۔ ان کی پوری تفصیلات اے آئی ایم کے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

نیتی آیوگ کے اٹل جدت طرازی مشن کے تحت  اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہیں اس فلسفے پر مبنی ہیں کہ ترغیبات اور انعامات جدت طرازیوں اور ایجادات کے آغاز میں بڑی مددگار ہوتی ہیں اور اسکولی بچوں میں اس کی مدد سے صنعت کاری کے جذبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اے ٹی ایل طلبہ جدت طراز پروگرام اس امر کی کوشش ہے کہ ایک ایسے میکانزم کو ادارہ جاتی شکل دی جائے، جہاں ہائی اسکول کے طلبہ یونیورسٹی انکیوبیٹروں کے ساتھ مل کر اپنی جدت طرازیوں اور صنعت کارانہ نظریات و خیالات پر اپنی تعلیم کے شانہ بہ شانہ کام کر سکیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ بھارت میں تمام شرکاء کار کے مابین فارورڈ اور بیک ورڈ روابط قائمکئے جائیں تاکہ طلبہ کے انداز فکر میں ایک مثالی تبدیلی رونما ہو سکے اور یہ تبدیلی انہیں نوجوان جدت طراز اور صنعت کار بننے میں مدد دے سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More