33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے 3100کروڑ مختص کئے

Urdu News

نئی دہلی: ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی امداد اور راحت سے متعلق وزیر اعظم کے فنڈ ٹرسٹ یعنی پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے آج کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے 3100کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیاہے۔3100کروڑ روپے میں سے لگ بھگ 2000کروڑ روپے کی رقم وینٹی لیٹرس کی خریداری کے لئے مختص کی جائے گی، جبکہ مائیگرینٹ مزدوروں کی دیکھ بھال کے لئے 1000کروڑ روپے استعمال کئے جائیں گے اور ٹیکہ تیار کرنے کے لئے 100کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

یہ ٹرسٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 27 مارچ 2020ء کو تشکیل دیاگیا تھا۔وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ اس ٹرسٹ کے دیگر ارکان ہیں۔ اس پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے پی ایم کیئرس فنڈ کے لئے مالی تعاون  دینے میں تمام  عطیہ دہندگان کی سنجیدگی کے تئیں ان کا شکریہ ادا کیا، جو کووڈ-19 سے نمٹنے کی بھارت کی کوششوں کے لئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

  1. 50ہزار وینٹی لیٹرس

ملک بھر میں کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لئے اور اس سے نمٹنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی خاطر پی ایم کیئرفنڈ سے 50ہزار وینٹی لیٹرس خریدے جائیں گے۔ لگ بھگ 2000کروڑ روپے رقم سے خریدے جانے والے یہ وینٹی لیٹرس بھارت میں ہی تیار کئے جائیں گے۔یہ وینٹی لیٹرس  کووڈ-19 سے بہت زیادہ متاثر مریضوں کے بہتر علاج کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان سبھی سرکاری اسپتالوں میں فراہم کرائے جائیں گے  جو کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔

  1. مائیگرینٹس مزدوروں کے لے راحتی اقدامات

غریبوں اور مائیگرینٹس مزدوروں کی بہبود کے لئے موجودہ اقدامات کو مزید مستحکم کئے جانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایم کیئر فنڈ سے کل 1000کروڑ روپے کی مجموعی امداد دی جائے گی۔یہ رقم ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی جائے گی،تاکہ وہ ڈسٹرکٹ کلکٹرز؍ میونسپل کمشنرز کی طرف سے مائیگرینٹس کی رہنے سہنے کی سہولیات، خوراک کا انتظامات کرنے، طبی علاج فراہم کرنے اور ان کے لئے آمدو رفت کا انتظام کرنے میں ان کی کوششوں کو مستحکم کرنے کےلئے انہیں یہ فنڈ فراہم کیا جاسکے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے  یہ رقم ریاست  اور مرکز کے زیر انتطام علاقے  کے اعتبار سے ویٹیج (a) 2011 کی مردم شماری کے مطابق  اور ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی آبادی، ویٹیج(b)کووڈ-19 کے مثبت کیسوں کی اب تک  کی تعداد 40 فیصد ویٹیج اور (c)مساوی حصے داری(10 فیصدویٹیج) کے بیناد پر جاری کی جائے گی، تاکہ تمام ریاستوں کے لئے کم سے کم بنیادی رقم کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ رقم متعلقہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاست کے آفات کے ریلیف کمشنر کے ذریعے ڈسٹرکٹ کلکٹر؍ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ؍میونسپل کمشنر کو جاری کی جائے گی۔

  1. ٹیکے کی تیاری

کووڈ-19 کے علاج کے لئے ٹیکہ سب سے زیادہ ضروری ہے اور اس ٹیکے کی ڈیزائن اور اس کی تیاری میں بھارتی اکیڈمیاں ، اسٹارٹ اَپس اور ان صنعت نے مل کر آگے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیکہ تیار کرنے والے اور اس کے ڈیزائنر س کو تعاون دینے کےلئے پی ایم کیرس فنڈز سے 100کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔ یہ رقم ٹیکہ تیار کرنے کے لئے ایک طرح کی مدد ہوگی، جسے پرنسپل سائنٹفک مشیر کی نگرانی میں استعمال کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More