26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہر ریاست کی مالی ضرورتوں کا ان کی خصوصی خوبیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انفرادی طورپر جائزہ لیاجائے گا:این کے سنگھ

Urdu News

نئی دہلی؍ تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ جناب اوپنیرسیلوم کی سربراہی میں آج ایک وفد نے 15ویں مالیاتی کمیشن کے ساتھ میٹنگ کی۔ وفد نے کمیشن کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور کمیشن کی ٹرمز آف ریفرینس (ٹی او آر) سے متعلق اپنے خیالات پیش کئے۔

بہتر کارکردگی کرنے والی ریاستوں کی بڑھتی ہوئی امنگوں کے ساتھ کم ترقی یافتہ ریاستوں کے لئے مالی تبادلوں کی ضرورت کو متوازن کیا جائے: پنیر سیلوم

لوک سبھا کے نائب اسپیکر جناب ایم تھمبی دورائی سمیت اے آئی اے ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمنٹ کے 40 سے زیادہ رکنی وفد نے میٹنگ میں ریاست میں عوام کی بہتری کے لیے تمل ناڈو کی طرف سے بروئے کار لائے گئے وسائل اور کی گئیں کوششیں پیش کیں۔ یہ میٹنگ 35 منٹ تک چلی۔ وفد کے ممبروں نے کمیشن سے اپیل کی کہ وہ بہتر کارکردگی کرنے والے ریاستوں کے عوام کی توقعات اور بڑھتی ہوئی امنگوں کو بیک وقت پورا کرتے ہوئے کم ترقی یافتہ ریاستوں کے لئے مالی تبادلوں کی ضرورت کو توازن میں رکھیں۔

تمل ناڈو جیسی ترقی پسند ریاست کو جس نے ہندوستان کی خوشحالی میں زبردست رول ادا کیا ہے کمیشن کی یقیناً ہمدردی حاصل ہوگی:این کے سنگھ

کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ نے وفد کا خیر مقدم کیا اور ممبران کی تعریف کی۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ہر ریاست کی مالی ضرورتوں کا انفرادی طورپر جائزہ لیاجائے گا اور ان کی خصوصی خوبیوں کو ذہن میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو جیسی ترقی پسند ریاست جس نے ہندوستان کی خوشحالی میں زبردست رول ادا کیا ہے کو یقیناً کمیشن کی گہری ہمدردی حاصل ہوگی۔ تمل ناڈو کی ریاست کے لئے کمیشن کے دورہ کو ستمبر2017 کے آخر میں حتمی شکل دی گئی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More