38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہر بچے کی ہمت افزائی کی جانی چاہئے کہ وہ کسی نہ کسی کھیل کو اپنائے:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بیڈمنٹن کی ممتاز کھلاڑی پی وی سندھو کو اُن کی حالیہ فتح پر مبارک باد دی ہے، جس میں انہوں نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلز میں جیت حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی ہونے کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے  سندھو  اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ گفتگو کے بعد کہا کہ انہوں نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ محترمہ سندھو اور ان کے اہل خانہ نے آج حیدرآباد میں نائب صدر سے ملاقات کی۔

جناب نائیڈو نے  اپنی کارکردگی پر مسلسل دھیان دینے کے لئے محترم سندھو کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کے لئے ایک مثالی کردار ہیں۔ نوجوانوں کو ان کی سخت محنت ، پختہ ارادے اور  کھیل کے لئے  ان کے ٹھوس جذبے سے تحریک حاصل کرنی چاہئے۔

ایک انسان کی مجموعی  شخصیت کو بہتر بنانے  میں کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہر ایک بچے کی ہمت افزائی کی جانی چاہئے کہ وہ شروع سے ہی کسی نہ کسی کھیل کو اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ  کھیل کود میں شرکت سے بچوں میں اعتماد اور ٹیم کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور بچوں کو بہتر انسان بننے میں مدد کرتا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ایک دولت مند اور خوشحال ملک بننے کے لئے ایک صحت مند ملک بننا لازمی ہے ۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو ہمارے ملک کی ترقی میں سرگرم شرکت کے لئے  صحت مند رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں اس بات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ  ایک دولت مند اور خوش حال ملک بننے کے لئے صحت مند ہونا لازمی ہے۔

جناب نائیڈو نے  بیڈ منٹن کے کوچ  جناب پلیلا گوپی چند اور  ہمارے ملک میں دیگر کھلاڑیوں کی تربیت دینے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی سرپرستی کرنے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ جناب نائیڈو نے محترمہ پی وی سندھو کو ان کے پورے کیریئر میں مدد کرنے کے لئے  سندھو کے والدین کو مبارک باد دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More