40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہتھ کرکھا بنکروں ’بنکر متر‘ سے متعلق ہیلپ لائن نے کام کرنا شروع کیا

It eats or drinks on hand weavers, weavers Mitter 'line began to work
Urdu News

نئی دہلی،  4  جنوری،ہتھ کرگھا بنکروں سے متعلق حکومت ہند کی ہیلپ لائن ’’بنکر متر‘‘ نے آج سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس ہیلپ لائن کا آغاز کپڑے کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے 25 دسمبر 2016 کو ’اچھی حکمرانی کے دن‘ کے موقع پر کیا تھا۔

کال سینٹڑ ہاؤسنگ کے ایک اہلکار کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے  کہا کہ یہ ہیلپ لائن ٹکنالوجی، جونوانوں اور روایات کا ایک عظیم امتزاج ہے۔ انہوں نے وزارت کے اہلکاروں سے کہا کہ وہ ان امور پر نگرانی رکھیں جن کے بارے مین سب سے زیادہ شکایتیں آتی ہیں تاکہ اس کے مطابق تدارکی اقدامات کئے جاسکیں۔ محترمہ ایرانی نے (ہینڈلوم) کے ترقیاتی کمشنر کو مبارکباد دی اور ایک مقررہ وقت کے اندر ہیلپ لائن کو وجود میں لانے کےلئے ان کی ستائش کی۔

یہ ہیلپ لائن ملک بھر کے بنکروں کو رابطے کی ایک ایسی جگہ دستیاب کرائے گی جہاں وہ اپنے سوالوں کے جواب جانے نیز رہنمائی کے لئے رابطہ کرسکیں گے۔ اس ہیلپ لائن سے ٹول فری نمبر 18002089988 پر فوج کرکے رابطہ کیا جاسکے گا۔ بنکرہندوستان میں کہیں سے بھی اور کسی بھی نمبر سے کال کرسکتے ہیں۔ یہ سروس صبح دس بجے سے شام 7 بجے تک ہفتے کے ساتوں دن سات زبانوں یعنی ہندی، انگریزی، تمل، یتلگو، بنگالی، کنڑ اور آسامی میں ساتوں دن دستیاب ہوگی۔

اس ہیلپ لائن پر درج ذیل خدمات دستیاب ہوں گی:

۰ تکنیکی امور پر تعاون

۰ رہنمائی برائے:

۰خام مواد کی سپلائی

۰ قرض کی سہولتوں کی دستیابی

۰ کوالٹی کنٹرول

۰مارکٹنگ کنٹرول

۰مارکٹنگ ورابط تک رسائی

۰ متعدد اسکیموں کے بارے میں اطلاعات اور ان سے فائدہ اٹھانے کے طریقے

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More