29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہریجن سیوک سنگھ جیسے ادارے فراخ دلانہ خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ تعاون کے مستحق ہیں:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دلی، ؍اکتوبر۔نائب صدرجمہوریہ جناب  ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  ہریجن سیوک سنگھ جیسے ادارے فراخ دلانہ خدمات انجام دے رہے ہیں، اس لئے یہ  تعاون کے مستحق ہیں۔ یہ فیاض، کارپوریٹ اور دوسرے فراخ دل افراد سے تعاون حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔ نائب صدرجمہوریہ آج  تمل ناڈو کے شہر چنئی میں  ٹھکر باپا ودیالیہ کو دوبارہ قوم کے نام منصوب کرنے، ٹھکر باپا کے مجسمے کی نقاب کشائی اور دی دی نرملا دیش پانڈے نیلائم کے سنگ بنیاد کے لوح کا افتتاح کے موقع پر  سامعین سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت اور ریاست کے ماہی گیری ، عملہ اور انتظامی اصلاحات کی وزارت کے وزیر جناب ڈی جے کمار موجود تھے۔

جناب وینکیانائیڈو نے کہا کہ  دیدی نرملا دیش پانڈے ، جو آخری سانس تک اس ادارے کی سربراہ  اور ایک گاندھیائی شخصیت تھیں، انہوں نے نہ صرف ہندوستان، بلکہ پوری دنیا کے ہزاروں افراد کیلئے ایک مثال پیش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  محترمہ دیش پانڈےنے بھودان تحریک میں حصہ لیاتھااور مہاتما گاندھی گرام سوراج کے پیغام کومقبول عام بنانے  کے لئے پورے ملک کے طول و عرض کا سفر(پدیاترا) کیاتھا۔ وہ صحیح معنوں میں امن کی سچی پیامبر اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علمبردار تھیں۔

جناب وینکیا نائیڈو نے شری گیتا بھون ٹرسٹ کی تختی کی نقاب کشائی  پر اپنی خوشی کا اظہارکیا ۔ کیونکہ یہ تختی اس کے فیاضانہ تعاون کیلئے لگائی گئی ہے۔  انہوں نے ادارے کے احیاء اور مہاتماگاندھی کے ذریعہ دکھائی گئی راہ پر خدمت کو جاری رکھنے  والےایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہریجن سیوک  سنگھ اور اس کی اکائیاں وزیراعظم کے ذریعےشروع کئے گئے سوؤچھ بھارت پروگرام میں بڑے پیمانے پر شرکت کر رہی ہیں۔  انہوں نے پورے جوش و خروش کےساتھ اس اہم کام کو کرنے کیلئے انہیں مبارکباد دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More