29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسکول کے بچوں کے لئے پانی سے متعلق قومی سطح پرسوالات کا مقابلہ

Urdu News

نئی دہلی : آبی وسائل کی وزارت کے تحت سنٹرل واٹر کمیشن ، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی صفائی ستھرائی کاپروجیکٹ مل کر اسکولی بچوں کے لئے پانی سے متعلق سوالات کے ایک قومی سطح کے مقابلے کا انعقاد کرائیں گے ۔یہ مقابلہ نئی دہلی میں اگلے سال جنوری میں منعقد کیاجائے گا۔ یہ مقابلہ چھٹی ،ساتویں یا آٹھویں جماعت کے دو، دوطلبأ پرمشتمل ٹیموں کے درمیان کرایاجائے گا۔البتہ ان ٹیموں کا تعلق  بھارت  کے  کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ کے اسکول سے ہونا چاہیے ۔

            اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے کوئی فیس نہیں ہے ۔ سوالات کے مقابلے کے ابتدائی مرحلے (تحریری ، زبانی سوالات یا دونوں جس کا انحصار حصہ لینے والے اسکولوں /ٹیموں سے موصولہ جواب پرہے )۔دلی ، بھوپال ، لکھنؤ، پٹنہ ،بھوبنیشنور، شیلانگ ، حیدرآباد ، کوئمبٹور، ناگپور، گاندھی نگر، بنگلور، سلی گوڑی اور چنڈی گڑھ میں 14 علاقائی مرکزوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔یہ مقابلے پنے کے این ڈبلیواے میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ ابتدائی مرحلے کے لئےشرکأ کو سفر/سامان لانے لے جانے /اورقیام کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے ۔

            اس مقابلے میں جیتنے والی اور رنراپ ٹیمیں (ہرعلاقائی مرکزسے دوشرکأپرمشتمل ) فائنل راونڈمیں حصہ لے سکیں گی جو نئی دہلی میں منعقد کیاجائے گا۔  ان ٹیموں کے ساتھ ساتھ ان کے ایک سرپرست کے سفر/سامان لانے  لے جانے  کے اخراجات منتظمین کی طرف سے برداشت کئے جائیں گے ۔ اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیموں کومعقول  نقد انعامات دئے جائیں گے ۔ ان مقابلوں میں دلچسپی لینے والے اسکول آن لائن فارم (cwc.gov.in)پربھرسکتے ہیں ۔ یہ فارم منتظمین کو 4دسمبر تک کاغذات کی شکل میں میل کے ذریعہ بھی بھیجاجاسکتاہے ۔

            درخواست دہندہ اسکول 14 مرکزوں میں سے اپنی سہولت کے مطابق  کسی بھی مرکز کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ جب کہ فائنل راونڈ ہرخطے  اور این ڈبلیو  اے پنے سے دوٹیموں کے درمیان  دہلی میں منعقد کرایاجائے گا۔ ہراسکول سے دو طلبأپرمشتمل ایک ٹیم اس مقابلے میں حصہ لے سکتی ہے ، اگرکسی اسکول کی طرف سے ایک سے زیادہ ٹیموں کا اندراج کرایاجاتاہے توپہلی ٹیم کا اندراج ہی تسلیم کیاجائے گا۔ اگرہرعلاقائی مرکز کے اندراجات قابل قبول حدسے زیادہ ہیں تو منتظمین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پچھلے تین سال کے دوران مجوزہ ٹیموں کی تعلیمی کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے ان ٹیموں کا انتخاب کریں ۔

            آن لائن رجسٹریشن فارم سینٹرل واٹرکمیشن کی ویب سائٹ www.cwc.gov.inپردستیاب ہیں  جس کا یوآرایل مندرجہ ذیل ہے۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScLgHYdpow8P_2huI5REWHGM1QH0WKt_zR4Onm3yKbTfgYV_A/viewform

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More