36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہریانہ میں زلزلے سے نمٹنے کےلیے 21 دسمبر کو ریاستی سطح پر فرضی مشق

Urdu News

17، دسمبر: 2017 کو ہریانہ میں زلزلہ سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کیا جائے گا۔ اس کے لیے مکمل تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ مشق ہریانہ کی ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر  کیا جا رہا ہے۔ اس مشق میں حصہ لینے والی ایجنسیوں و مستفیدین کو آفات کی صورت میں فوری کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ ہریانہ میں پہلی بار زلزلے کی حالت میں مینجمنٹ کا مشق کرایا جا رہا ہے۔ یہ فرضی مشق ریاست کے  تمام اضلاع کا احاطہ کرے گی۔  یہ مشق حادثات کے رد  عمل (آئی آر ایس) کے تحت کیا جائے گا۔ اس کے تحت آفات کی حالت میں فوری کارروائی کا مشق کیا جائے گا۔ اس کے لیے افسران کو خصوصی ذمہ داریاں دی گئی  ہیں اور  دیگر مستفیدین کو بھی ذمہ داریوں کے بارے میں جانکاری دے دی گئی ہے۔ اس سے آفات کی صورت میں فوری کارروائی ہوگی۔ اس مشق کے دوران قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 1 سے 15 دسمبر ، 2017 تک حادثاتی ردعمل (آئی آر ایس) کے تحت دیگر حصوں میں تربیت فراہم کی ہے۔

یہ فرضی مشق 19 دسمبر ، 2017 کو شروع ہو رہی  تین روزہ تقریب کے  حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ 20 دسمبر، 2017 کو ٹیبل ٹاپ مشق ہوگا۔ ہریانہ کی راجدھانی چنڈی گڑھ سے مختلف اضلاع کی مشق کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔ اس سے قبل 6 دسمبر ، 217 کو ریاستی ڈیزاسٹر کارروائی مرکز (ایس ای او سی) میں تنصیبی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں فرضی مشق کے لیے ضروری تیاریوں اور ذرائع کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ہریانہ  II, III & IV   زلزلے والے علاقے کے تحت آتا ہے۔ جب ہمالیہ کے دامن میں زلزلہ آتا ہے تو پہاڑی ریاستوںسے قریب ہونے کی  وجہ ریاست میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے جاتے  ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتی – رہائشی شہر بنانے کی وجہ سے بھی آفات سے نمٹنے کے لے یہ فرضی مشق کرائی جا رہی ہے۔

این ڈی ایم اے ملک بھر میں اس طرح کے مشق کا مسلسل انعقاد کرتی ہے تاکہ آفات کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ گزشتہ مہینے ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے بارے میں فرضی مشق کیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More