33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندرمودی نے کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشنز ( کے وی آئی سی ) کے دنیا کے سب سے بڑےکھادی قومی پرچم کی تعریف کی

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت کے طورپر لیہہ لداخ میں  کھادی ولیج  انڈسٹریز کمیشن  کے دنیا کے سب سے بڑے کھادی قومی پرچم  کی نمائش کرنے کی پہل کی تعریف کی ہے۔ اس  پرچم کی اونچائی  225 فٹ اور چوڑائی  150 فٹ ہے ۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل احترام  شخصیت  باپو کو ایک  منفرد خراج عقیدت ہے۔ جن کی کھادی کے تئیں گہرے  لگاؤ کے بارے میں سبھی جانتے ہیں۔اس فیسٹول سیزن کے دوران لوگ اپنی زندگیوں میں کھادی اور دستکاری کی مصنوعات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر غور کریں اور ایک آتم نربھر بھارت بنانے کے عزم کو مستحکم کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More