33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی سی آئی اور این ایچ اے آئی نے شاہراہوں کی تعمیر کی خاطر ریت کی سپلائی کے لئے مفاہمت نامے پردستخط کئے

Urdu News

  نئیدہلی، ۔ڈریجنگ کارپوریشن آ ف انڈیا  (ڈی سی آئی ) اورنیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی ) نے  شاہراہوں کی تعمیر کی خاطر ریت کی فراہمی کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔واضح ہوکہ شاہراہوں کی تعمیر کرنے والی کمپنیوں اوراداروں کو مختلف مقامات پر ریت کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس مفاہمت نامے کے طے کئے جانے کا مقصد اس خَلا کو پُر کرنا  ان کمپنیوں کو  ریت دستیاب کرانا ہے۔

          ڈی سی آئی   کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیا میں مختلف مقامات پر  ڈریجنگ کرکے  بڑے پیمانے پر ریت پیدا کرنے    کی تیاریاں  کی جارہی ہیں ۔ ڈریجنگ کا  یہ کام ریت کے حصول کے لئے کیا جائے گا۔ اس مفاہمت نامے کی رو سے  درمیانی کاروباری ادارے   ہندوستان کی مختلف بندرگاہوں پر جہازوں سے ریت اتار کر اس کا ذخیرہ کریں گے اور بازار اس کو فروخت کریں گے ۔این ایچ اے آئی   بندرگاہوں  پر مختلف  گوداموںمیں ریت کی  دستیابی  کی صورتحال واضح کرکے   اس عمل کو آگے بڑھائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More