30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سر لوئی بریل کے یوم پیدائش پر ایڈز اور اس سے بچنے میں معاون آلات کی تقسیم

AIDS and distribution of assistive devices and avoid the head of Louis Braille's birth
Urdu News

نئی دہلی، 4 جنوری / سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آ ج یہاں سر لوئی بریل کے یوم پیدائش کےموقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور (دیویانگ) افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کی اسکیم اے ڈی آئی پی کے تحت بینائی سے محروم طلبا کے درمیان 270 اسمارٹ فون اور 40 ڈیزی پلیئرس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ (این ایف ڈی) کی نیشنل اسکالر شپ اسکیم کے تحت بینائی سے محروم 66 طلبا کے درمیان پانچ پانچ لاکھ روپے پر مشتمل اسکالر شپ چیک بھی دیئے گئے۔

تقریب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کے نصب العین کےتحت سماج کے ہر طبقے کی جامع ترقی کے تئیں پابند عہد ہے۔ ا نہوں نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ محکمہ نے کامیابی کے ساتھ ا ب تک چار عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں جس سے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے ۔

تقریب کے دوران ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب اونیش کمار اوستھی نے کہا کہ حال ہی میں جو آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ 2016 منظور کیا گیا ہے اس سے دیویانگ جنو ں کو بااختیار بنانے کے سلسلہ میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت اسمارٹ فون پانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ وہ ان اسمارٹ فونز کے اسپیچ ٹو ٹیکس فیچر ز کا اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو مزید بااختیار بنائیں گے۔

نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ کے چیئرمین جناب سنتوش کمار رونگتا نے دیویانگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں میں تہہ دل سے تعاون دینے کے لئے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر نیز محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام سے پہلے نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ کے ذریعہ نئی دہلی کے پشپ وہار میں واقع اپنے صدر دفتر پر تین اور چار جنوری 2017 کو متعدد مسابقوں کو انعقاد کیا گیا ، جن میں بریل رسم الخط کوپڑھنے اور لکھنے ، بحث و مباحثہ ، مضمون نویسی اور موسیقی کے مسابقے شامل ہیں۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 امیدواروں نے مسابقوں میں حصہ لیا۔ جن میں سے وہ بریل رسم الخط کے پڑھنے اور لکھنے سے متعلق سینئر اور جونیئر سطح کے مسابقوں ، جونیئر اور سینئر سطح کے مباحثے سے متعلق مسابقوں ، مضمون نویسی اور موسیقی کے مسابقوں کے فاتحین کے درمیان 30 انعامات تقسیم کئے گئے۔

نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ کا مقصد بینائی سے محروم افراد کو اس لائق بنانے میں تعاون دینا ہے جس سے وہ اپنےآپ کا اظہار کرسکیں ۔ 1940 میں اپنے قیام کے وقت سے ہی این ایف ڈی متعدد قسم کی خدمات انجام دے رہا ہے جن میں اندھے پن کے بارے میں عوام کو ایجوکیٹ کرنا ، اطلاعاتی اور حوالہ جاتی خدمات دستیاب کرانا ، اسکالر شپ ، نابینا افراد سےمتعلق لٹریچر اور مطبوعات کی فراہمی نابینا افراد کے شہری حقوق کے تحفظ کی وکالت ، نابینا افراد کو روزگار دلانے میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔

محکمہ نے این ایف ڈی کو اپنے بریل پریس کی جدید کاری کے لئے 49.5 لاکھ روپے کی امداد بھی دی ہے۔ یہ امداد بریل پریسوں کے قیام ، جدید کاری اور صلاحیت میں اضافے کے لئے تعاون کی مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت دی گئی ہے۔

Related posts

5 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More