36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ں تشدد کے لئے کثیر جہتی اقدامات کو مستحکم کرنے کی خاطر ایک ہی چھت کے نیچے ‘سکھی ’نامی ایک اسٹاپ سینٹر کے رول پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی؍ عورتوں اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج نئی دہلی میں تشدد کے لئے کثیر جہتی اقدامات کو مستحکم کرنے کی خاطر ‘سکھی ’ون اسٹاپ سینٹر کے رول پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس ورکشاپ کا اہتمام عورتوں اور بچوں کی وزارت نے کیا ہے۔ اس دوروزہ ورکشاپ میں تقریباً 400 ون اسٹاپ سینٹر کے عہدیداروں اور عورتوں اور بچوں کی ترقی  کے ریاستی محکمے کے نوڈل افسروں  کے علاوہ دیگر لوگ شرکت کررہے ہیں۔

دو روزہ ورکشاپ میں حصہ لینے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ تشدد سے متاثرہ عورتوں کی مدد اور ان کے تحفظ کے لئے ون اسٹاپ سینٹر اسکیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اسکیم  کی اہمیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ ون اسٹاپ سینٹر ایک پیشہ وارانہ اور منظم طریقے سے چلائی جارہے ہیں اور تشدد کا شکار ایسی عورتوں کے لئے مکمل ہمدردی ظاہر کی گئی ہے جو ان سینٹروں میں جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلا ون اسٹاپ سینٹر رائے پور چھتیس گڑھ میں قائم کیا گیاتھا اور اپنے کام کے مختصر عرصے کے اندر یہ تکلیف کا شکار عورتوں کے لئے ایک لائف لائن بن گیا ہے، تب سے ون اسٹاپ سینٹر کی بڑی تعداد ملک بھر  کی بہت سی ریاستوں میں قائم کی گئی ہیں۔ عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزیر  نے بتایا کہ ان کی وزارت ان سینٹروں کے کام کی مستقل طورپر نگرانی کررہی ہیں اور ان سینٹروں کے اسٹاف کی صلاحیت سازی پر بھی وزارت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت  ہر زمرے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کا تربیتی کورس وضع کرے گی چاہے وہ نرس ، ماہر نفسیات یا وکلاء اور پولس مین کے لئے ہو۔ انہوں نے ون اسٹاپ سینٹرز کے منتظمین سے بھی اپیل کی کہ وہ مسائل اور دیگر معاملات پر وزارت جو مسلسل جانکاری فراہم کرتے رہیں تاکہ انہیں مقررہ وقت کے اندر حل کیا جاسکے۔

عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری جناب راکیش شریواستو نے ون اسٹاپ سینٹر اسکیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور شرکاء سے کہا کہ اسکیم کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لئے سنجیدگی سے کام کریں۔اس سے ملک بھر کی لاکھوں عورتوں کو راحت ملے گی۔

دوروزہ ورکشا پ کا اہتمام ملک بھر کے ون اسٹاپ سینٹروں میں خدمات کی کوالیٹی کو بہتر بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More