24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاور چند گہلوت نے دیویانگ جنوں کی مدد کرکے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ادائیگی پر زوردیا

Urdu News

 نئی دہلی، ۔سماجی انصاف اورتفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے  تنظیموں /پبلک سیکٹر کے ادارو ں  اورکارپوریٹ سیکٹر سے زور دے کر کہا ہے کہ  جسمانی معذوری سے متاثر دیویانگ جنو کی مدد کرکے   کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) ادا کریں ۔ جناب گہلوت نے  اس موقع پر ائیر پورٹ اتھارٹی آ ف انڈیا  (اے اے آئی )اور پاور کارپوریشن   آف انڈیا پی ایف سی  کو  آرٹیفیشیل لمس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او)   کی مدد کے اشتراک سے  بچوں میں  امپلانٹ سرجری   کے ذریعہ       کارپوریٹ سماجی     ذمہ داری کی ادائیگی پر مبارکباد دی  ۔  انہو ں نے کہا کہ  یہ بات اپنے آپ میں انتہائی خوش آئند ہے کہ پبلک سیکٹر اور کارپوریٹ  سیکٹر کے ادارے    دیویانگ جنو ں کی  امداد کی  اپنی سماجی ذمہ داری  کی ادائیگی کے لئے آگے آرہے ہیں ۔ جناب گہلوت    اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعہ  سی ایس آر اقدام کے تحت  اے اے آئی کی  کو چیلر امپلانٹ سرجری    کی  افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

          جناب گہلوت نے کہا کہ  ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہرسال   35000 بچوں  کو  کوچلیئر امپلانٹ سرجری کی ضرورت ہوتی ہے  اور سرکار نے  اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت  500  بچوں  کو یہ سہولت   فراہم کرانے کی اسکیم شروع کی ہے جو  حقیقی تقاضوں  سے کم تو ضرور ہے لیکن غیر اہم نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ  اب تک حکومت ہند نے  اے ڈی آئی پی کے تحت  سی ایس آر کے سرمائے سے ملک  میں  1000 سے زائد بچوں کو  کوچیلئر امپلانٹ سرجری کی خدمات فراہم کرائی ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More