26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوگل گرو کی جگہ نہیں لے سکتا : نائب صدر جمہوریہ

Google can't replace Guru Vice President
Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہویرہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ گوگل گرو کی جگہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے یہ بات آج بھبنیشور میں کالنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی 13ویں سالانہ تقسیم اسناد سے متعلق اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر اڈیشہ کے گورنر جناب ایس سی جمیر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم کلاس روم، کھیل کے میدان، گھر پر، انٹرنیٹ اور میڈیا کے ذریعہ اور ہمارے اطراف لوگوں کے ساتھ تبادلۂ خیال سے رونما ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام طرح کے رسمی اور باضابطہ اور بے ضابطہ طریقہ کار ہمیں انہیں خواندہ بنانے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ نئے ہنر اور نئے علم کا حصول آج کی علم کی معیشت میں بہت اہم ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صلاحیت اور علم میں اضافہ اور تیزی سے بدلتے کام کے ماحول کے موافق اپنے آپ کو بناناوقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ باکس کے باہر سوچیں اور حقائق کو حاصل کریں اور ان کےساتھ جڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو وسیع تر وسائل بروئے کار لانا چاہیے جو کہ پہلے کے بہ نسبت آسانی سے دستیاب ہیں۔ جس شعبے کا بھی آپ انتخاب کریں اس میں آپ کو  بہترین مظاہرہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More