25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فلپائن کے لیے روانگی سے قبل وزیراعظم کا بیان

Urdu News

 نئی دہلی۔ فلپائن کے لیے روانگی سے قبل وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ وہ 12 نومبر سے تین دن تک منیلا میں رہیں گے۔ یہ میرا فلپائن کا پہلا باہمی دورہ ہے جہاں میں آسیان ۔ ہند اور مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کروں گا۔ ان کانفرنسوں میں میری شرکت آسیان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل گہرے تعلقات کی عکاس ہے اور حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے فریم ورک کے تحت ہند – بحرالکاہل خطے کے ساتھ تعلقات کی ترجمان ہے۔

ان سربراہ کانفرنسوں کے علاوہ آسیان کی 50ویں سالگرہ کی خصوصی تقریبات ، جامع علاقائی اقتصادی شراکت کے لیڈروں کی میٹنگ اور آسیان بزنس اور سرمایہ کاری سربراہ کانفرنس میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آسیان بزنس اور سرمایہ کاری سربراہ کانفرنس سے آسیان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے سے متعلق قریبی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ہماری مجموعی تجارت میں آسیان ممالک کا 10 اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد حصہ ہے۔

میں اپنے پہلے دورہ فلپائن کے دوران فلپائن کے صدر جناب روڈ ریگو دترتے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کروں گا۔ میں آسیان اور مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس کے لیڈروں سے بھی تبادلہ خیال کروں گا۔

میں فلپائن میں مقیم ہندوستانیوں سے جڑوں گا۔ میں اپنے دورہ منیلا کے دوران انٹر نیشنل رائس  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا اور مہاویر فلپائن فاؤنڈیشن کا دورہ کروں گا۔

مجھے توقع ہے کہ میرے دورہ منیلا سے فلپائن کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا اور آسیان کے ساتھ سیاسی اور سکیورٹی ، معاشی اور سماجی و ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More