28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں ڈیری شعبے کے فروغ کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی سے قرض کے حصول کی تجویز

Urdu News

نئی دہلی، جولائی۔دنیا میں دودھ کی پیداوار کرنے والے ملکوں میں ہندوستان کا 1998 سے پہلا مقام ہے اور ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی مویشیوں کی آبادی ہے۔ ہندوستان میں51۔1950 سے15۔2014 دودھ کی پیداوار 17 ملین ٹن سے بڑھ کر 146.31 ملین ٹن ہو چکی ہے۔16۔2015کے دوران دودھ کی پیداوار 155.49 ملین ٹن رہی۔ملک میں دود ھ کی جتنی پیداوار ہوتی ہے اس میں سے 54 فیصد دودھ گھریلو بازار میں فروخت کے لیے اضافی ہے۔جن میں سے محض 20.5فیصد دودھ کی خریداری /ڈبہ بندی منظم شعبے میں ہوتی ہے،جس میں امداد باہمی کی تنظیموں او رنجی ڈیری تنظیموں کا مساوی حصہ ہے۔

بڑھتی ہوئی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ گاؤں کی سطح پر بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے۔اس میں خاص طور پر دودھ کی خرید اور دودھ سے تیار ہونے والی اعلیٰ قدر کی حامل مصنوعات سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تیاری شامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ ملک میں 22-2021تک دودھ کی ضرورت کے 200 سے 210 ملین ٹن تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ حکومت کا ارادہ دودھ کی پیداوار کرنے والوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا ہے۔اس کے لیے دیہاتوں میں دودھ کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو منظم دودھ پروسیسنگ سیکٹر سے بہتر طور پر جوڑنے کی کوشش جاری ہے۔مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے محکمے نے ڈیری فروغ کے لیے قومی کارروائی منصوبے کا مسودہ تیار کیا ہے۔ جس میں دودھ کو زیادہ ٹھنڈا کرنے والے مراکز ، بڑے پیمانے پر دودھ کو ٹھنڈا کرنے والے مراکز، پروسیسنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے ، ویلو ایڈیڈ مصنوعات (وی اے پی)دودھ کلیکشن مراکز /ڈیری کوآپریٹو سوسائیٹیوں کومنظم کرنا ، دودھ کے نقل و حمل کی سہولت اور مارکیٹنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کا قیام شامل ہے۔

لہٰذا حکومت نے آئندہ پانچ برسوں کے اندر کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کے ضمن میں ‘کوآپریٹیو -نیشنل ڈیری انفرااسٹرکچر پلان کے لیے ذریعے ڈیئرنگ ’کے لیےجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی سے قرض کے حصول کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے۔اس تجویز کے لیے مجموعی مختص رقم 20،057 کروڑ روپے ہے۔ اس تجویز کا مقصد بنیادی طور پر اضافی 1.28 لاکھ گاؤوں ، 121.83 لاکھ اضافی ملک پروڈیوسروں(یعنی دودھ کی پیداوار کرنے والوں کا احاطہ کرنا ، گاؤوں کی سطح پر بڑی پیمانے پر دودھ کو ٹھنڈا کرنے والے 1.05 ملک کولروں کا قیام ، روزانہ 524.20 لاک کلو گرام دودھ کو بہت زیادہ ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا اور روزانہ 76.5 لاکھ کلو گرام دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات کی پروسیسنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کا قیام شامل ہے۔مزید برآں آپریشن فلڈ کے تحت 30-20 سال پہلے قائم کئے گئے ملک پروڈکٹ پلانٹوں میں سدھار /توسیع اور ویلیوایڈیڈ پروڈکٹس کے لیے دودھ پیدا کرنے والے پلانٹوں کے قیام سے موجودہ 160لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

ڈیری شعبے کی ترقی کے لیے رقم نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے توسط فراہم کرائی جائے۔یہ تجویز اقتصادی امور کے محکمے کے ذریعے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کو بھیج دی گئی ہے۔

جیکا (جے آئی سی اے) مشن نے 27 فرورسے 3 مارچ 2017 کے دوران ہندوستان کا دورہ کیا تھا ۔ جناب تاتومی کونیتاکےکی سربراہی والے وفد کی میٹنگ 26 مئی 2017 کو ہوئی تھی تاکہ جیکا مشن کی مشاہدات پر غور کیا جاسکے۔مشن کے مشاہدات کے مطابق این ڈی ڈی بی تجویز میں ترمیم پر کام کررہی ہے جس میں خاص توجہ غریبی کے خاتمے پر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More