33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورکھپور( ہریانہ) ایٹمی پاور پلانٹ کے لئے کھدائی کی منظوری دی گئی

Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے مرکزی وزیرمملکت  (آزادانہ چارج) اور وزیراعظم کےد فتر میں وزیرمملکت، عملے، عوامی شکایات اور پینشن کے علاوہ ایٹمی توانائی اور خلا     ء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہےکہ پروجیکٹ کے قیام کے لئے درکار زمین حاصل کرلی گئی ہے اور اس جگہ کی تیاری کا کام حتمی مرحلوں میں ہے یعنی اس مقام پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور آلات اور دیگر سازو سامان کی ٹینڈرنگ مختلف مرحلوں میں ہے۔ ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ اے ای آر بی کی طرف سے حال ہی میں اس پروجیکٹ کے لئے کھدائی کی منظوری دی گئی ہے۔ اس جگہ پر کھدائی کا کام شروع ہوگا۔

پہلا مرحلہ گورکھپور  ہریانہ انو ودیوت پریوجنا( جی ایچ اے وی پی) کے یونٹ ایک(700 میگاواٹ) اور یونٹ دو700)   میگاواٹ) پر مشتمل ہے۔پروجیکٹ پر کام 2019 میں فرسٹ پور آف کنٹریکٹFPC] (تعمیر کے آغاز کی صفر تاریخ)[ کے ساتھ شروع ہوگا۔ایف پی سی کے ساتھ کمرشیل  آپریشن کی شروعات پہلے یونٹ کے لئےساڑھے پانچ سال ہے اور ایک سال کے بعد دوسرا یونٹ شروع ہوگا۔

حکومت نے جی ایچ اے  وی پی یونٹ ایک اور دو(2×700 میگاواٹ) کے قیام کے لئے 20,594 کروڑ روپے کی مالی منظوری دی ہے۔ دسمبر 2017 تک کل خرچ 1,031کروڑ روپے ہیں۔

یہ پروجیکٹ خطے میں ایک بڑی سرمایہ کاری لاسکے گا جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمی میں اضافہ ہوگا اور براہ راست اور بلاواسطہ روزگار اور کاروبار کے ذریعہ مقامی لوگوں کو مواقع فراہم ہوں گے۔اس سےخود روزگار کے خاطرخواہ مواقعے فراہم ہوں گے لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزگار حاصل کرسکیں گے اور ٹھیکے دار پروجیکٹ کے نفاذ میں مصروف رہیں گے وہ سامان اور خدمات کی سپلائی کرسکیں گے جس سے آس پاس کے علاقوں میں روزگار پیدا ہوگا اور مقامی لوگوں کو خاص کر فائدہ حاصل ہوگا۔

نیوکلیائی پاور کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ( این پی سی آئی ایل) چار بڑے علاقوں میں اپنے نیوکلیائی پاور پلانٹس کے ارد گرد فلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں ۔ان  فلاحی سرگرمیوں کی نشاندہی مقامی آبادی کے نمائندوں کے صلاح ومشورے سے کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ریاست کی انتظامیہ نے ان کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے یہ نشاندہی کی ہے۔جن چار شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں ہنر مندی کا فروغ، صحت، صفائی ستھرائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری سمیت تعلیم  شامل ہے۔جی ایچ اے وی پی میں فلاحی پروگراموں کے تحت این پی سی آئی ایل نے کچھ اہم اقدامات کئے ہیں۔جن میں ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ دینے کے لئے ان کی مدد کرنا،علاقے کے اندر سڑکیں جوڑنا، اسکولوں اور پبلک مقامات میں بیت الخلاء کی تعمیر،کچھ پنچایتوں میں اسکولوں میں مڈ ڈے میل، شیلٹر کی تعمیر شامل ہے۔گئو شالاؤوں کی تجدید کاری اور گاؤ شیڈس کی تعمیر کے لئے مقامی لوگوں کی طرف سے ضرورت کی بنیاد پر خصوصی کوششیں بھی کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More