30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمہوریہ چِلی کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، ۔مرکزی وزیر مملکت  گجیندر سنگھ شیخاوت  نے گزشتہ روز  چلی کے مہمان وفد کا خیر مقدم کیا  اور وفد کو  نومبر اوردسمبر 2017  میں صدارتی  پارلیمانی  اور علاقائی انتخابات کامیاب طریقے سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی ۔

          اس موقع پر دونوں لیڈروں نے  ہندوستان اور چلی کے  مراسم  پر اظہار مسرت کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے  دونوں ملکوں   کی معیشتوں    کے  غیر استعمال شدہ وافر امکانات پر گفتگو کی   اور فیصلہ کیا کہ  توسیع شدہ ہند –چلی   پریفرینشیل ٹریڈ ایگریمنٹ  کا بہترین استعمال کیا جائے ۔ واضح ہو کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کی غرض سے  پریفرینشیل ٹریڈ ایگریمنٹ       مئی 2017  میں  طے پایا تھا ۔

           اس موقع پر دونوں لیڈرو ں نے فائٹو سینٹری کے میدان میں   تعاون کے لئے  مفاہمت نامے   پر دستخط کئے جانے کی یاددلاتے ہوئے    اس شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس سے پہلے اندازہ کاری کی غرض سے  چلی سے  بلیو بیریز   اور ایوو کیڈو   بھیجے جانے کی گزارش کی گئی تھی ۔     یادرہے کہ چلی میں   ہندوستان میں   تیار کئے جانے والے  کوکونٹ فائبر اور اس کی مصنوعات   کی فروخت کے لئے  بازار فراہم کئے جاچکے ہیں  ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More