27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گردابی طوفان امفان کے بعد صورت حال کے بندوبست کے لئے مغربی بنگال میں این ڈی آر ایف کی 10 اضافی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں

Urdu News

نئی دہلی، حکومت مغربی بنگال کے آفات بندوبست اور سول ڈیفنس محکمہ میں پرنسپل سکریٹری سے اضافی ٹیموں کی تعیناتی کے لئے تحریری درخواست موصول ہونے پر این ڈی آر ایف کی 10 اضافی ٹیموں کا انتظام کرنے کے بعد انھیں جلد از جلد مغربی بنگال کے باہر واقع این ڈی آر ایف مقامات یا مراکز سے روانہ کیا جارہا ہے۔ ان ٹیموں کے آج دیر رات تک کولکاتہ پہنچ جانے کا امکان ہے۔

فی الحال این ڈی آر ایف کی 26 ٹیمیں مغربی بنگال سے گردابی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مختلف خدمات کی بحالی سے متعلق کاموں کے لئے تعینات ہے۔ 10 اضافی ٹیموں کی تعیناتی سے گردابی طوفان امفان سے متاثرہ مغربی بنگال کے 6 اضلاع میں این ڈی آر ایف کی کل 26 ٹیموں کی تعیناتی یقینی ہوجائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More