38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے یوپی کے 8 پسماندہ اضلاع کی ترقی سے متعلق ایکشن پلان کے نفاذ کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی،  مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اترپردیش کے 8 پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے ریاست کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔آج یہاں  وزارت داخلہ ، نیتی آیوگ  اور متعلقہ اضلاع کے سینئر افسران  کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے  وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ایکشن پلان کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے ان تمام اضلاع کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اترپردیش میں 8 اضلاع ملک بھر کے ان 115 پسماندہ اضلاع میں سے ہیں جن کو 2022 تک  تیز رفتار ترقی کے لئے نیتی آیوگ نے منتخب کیا ہے۔ ہر ایک ضلع کے لئے ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے رینک کے ایک سینئر آفیسر کو پربھاری افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ اترپردیش کے یہ 8 ا ضلاع بہرائچ ، بلرام پور، چندولی، چترکوٹ ، فتح پور،شراوستی، سدھارتھ نگر اور سون بھدر ہیں ۔ ان متعلقہ اضلاع کا دورہ کرنے والے پربھاری افسر نے کہا ہے کہ یہ اضلاع صحت اور تغذیہ اور ابتدائی تعلیم میں بہت  پیچھے ہیں۔ زیادہ تر اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے ، اور سرکاری اسپتالوں اور کلینک میں ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے ۔ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے یہ تجویز  پیش کی گئی ہے کہ مقامی طور پر ان اسکولوں میں بھرتی کا عمل کیا جانا چاہئے۔

8 اضلاع کے پربھاری افسران اور وزارت داخلہ اور نیتی آیوگ کے سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More