33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گاندھی جینتی کی ماقبل شام قوم کے نام صدرجمہوریہ ہند کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے گاندھی جینتی کی ماقبل شام قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ :

‘‘ بابائے قوم مہاتماگاندھی کا 150واں یوم پیدائش ہم سب کے لئے سچائی  ، عدم تشدد ،  آپسی بھائی چارہ ، اخلاق اور سادگی کے اقدار کے تئیں خود کو وقف کرنے کا خصوصی موقع ہے ۔ سچائی ، عدم تشدد اور سروودیہ کے آدرش  ، انسانیت کے لئے مہاتماگاندھی کے بیش  قیمتی پیغامات کی بنیاد تصورکئے جاتے ہیں ۔

گاندھی جی دنیا بھرمیں ایک بین الاقوامی قابل احترام مثالی شخصیت تصورکئے جاتے ہیں ۔اقوام متحدہ نے گاندھی جینتی کو‘‘ عدم تشدد کا عالمی دن ’’قراردیاہے ۔ گاندھی جی کے اقدار اور ان کے متعدد طورطریقے نہ صرف ہندوستان  بلکہ پوری دنیا کے لئے آج بھی  یکساں طورپرمعنویت کے حامل ہیں ۔

گاندھی جی  کا وژن اوران کاعمل انفرادی اوراجتماعی زندگی کے تقریباً  تمام پہلووں کا احاطہ کرتاہے ۔ انھوں نے ہم سب کو فرقہ وارانہ اتحاد اور  ہم آہنگی  ، چھوت چھات کے خاتمے ، خواتین کی ترقی ، تعلیم ، صفائی ستھرائی ، ماحولیات اور پانی کے تحفظ کے لئے  راستہ دکھایا۔

‘‘سووچھ بھارت مشن ’’کو  ایک عوامی تحریک کی شکل دے کر ہندوستان کے عوام نے بابائے قوم  مہاتماگاندھی کو سچی خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ جامع ترقی ،عوامی زندگی میں شفافیت اور ایمانداری ، غریبوں کے لئے صحت خدمات کی سہولتوں کی فراہمی ، کسانوں کی مددنیز پانی کے وسائل کے موثر استعمال کو قومی ترجیح دینا، گاندھی جی کے افکاروخیالات کے عین مطابق ہیں ۔

آیئے ہم سب مہاتماگاندھی کی وراثت کو مضبوط بنانے کا عہد کریں ’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More