27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ایس ای کی 10ویں کا رزلٹ جاری، ترواننت پورم خطے میں کامیاب طلبہ کا فیصد سب سے زیادہ

Urdu News

نئی دہلی، سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آج 10ویں کے نتائج کا اعلان کیا۔ سبھی  خطوں میں ترواننت پورم کی کارکردگی سب سے اچھی رہی۔ یہاں 99.60 فیصد طلبہ کامیاب رہے۔ اس کے بعد چنئی کا نمبر رہا، جہاں 97.37 فیصد طلبہ کامیاب رہے۔ اجمیر تیسرے نمبرپر رہا،جہاں  91.86فیصد طلبہ کامیاب رہے۔اس امتحان میں مجموعی طور پر 16،24،682طلبہ شریک ہوئے تھے، جن میں سے 14،08،594طلبہ کامیاب ہوئے۔ اس سال کا بحیثیت مجموعی کامیابی کا فیصد 86.70رہا۔4 طلبہ نے امتحان میں ٹاپ کیا۔ ان طلبہ نے مجموعی طور پر 499-499 نمبر حاصل کئے۔  امتحان میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کی تفصیل حسب ذیل ہے:

امیدوار کا نام

مجموعی نمبرات

اسکول کا نام

پرکھر متل

499

ڈی پی ایس گڑگاؤں

رِم جِھم اگروال

499

آر پی پبلک اسکول ، بجنور

نندنی گرگ

499

اسکاٹش انٹرنیشنل اسکول، شاملی

سری لکشمی جی

499

بھونس ودیالیہ، کوچین

کامیاب ہونے والےلڑکوں کا مجموعی فیصد 85.32 ہے، جبکہ کامیاب ہونے والی لڑکیوں کا مجموعی فیصد 88.67 ہے، جو کہ لڑکوں کے مقابلے 3.35 فیصد بہتر ہے۔ 1،31،493طلبہ نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے، جبکہ  27،476طلبہ نے امتحان میں 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ اس سال سی بی ایس ای نے 10ویں کا امتحان 5 مارچ 2018 سے 14 اپریل 2018 درمیان کرایا تھا۔ کچھ مزید تفصیلات حسب ذیل ہیں:

اسکولوں اور امتحان مراکز کی مجموعی تعداد

اسکولوں کی تعداد

امتحان مراکز کی تعداد

2018

17567

4460

 

دہلی خطے میں طلبہ کی کار کردگی (درجہ 10)

امتحان میں شریک

کامیاب امیدوار

کامیابی کا فیصد

2018

286660

225361

78.62

غیر ملکی اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کی کارکردگی(درجہ 10)

امتحان میں شریک

کامیاب امیدوار

کامیابی کا فیصد

2018

23787

23388

98.32

ادارہ وارتقابلی کارکردگی (درجہ 10)2018

کامیابی کا فیصد

I

جے این وی

97.31

II

کے وی ایس

95.96

III

آزاد

89.49

IV

سی ٹی ایس اے

86.43

V

سرکاری

63.97

VI

حکومت سے امداد یافتہ

73.46

دوسری طرح سے اہل امیدواروں کی کارکردگی(درجہ 10)2018

امتحان میں شریک

کامیاب امیدوار

کامیابی کا فیصد

2018

3760

3480

92.55

دوسری طرح سے اہل امیدواروں کے زمرے میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کی فہرست (ٹاپ 3پوزیشن)

امیدواروں کا نام

کُل نمبر

اسکول کا نام

I

انوشکا پانڈا

489

سَن سِٹی، گڑگاؤں

II

سانیہ گاندھی

489

اتم اسکول، غازی آباد

III

سومیہ دیپ پردھان

484

جے این وی دھن پور، اڈیشہ

دوسری طرح سے اہل امیدواروں کی مجموعی تعداد جنہوں نے 90 فیصد سے زیادہ اور 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے (2018)

90فیصد اور اس سے زیادہ

95 فیصد اور اس سے زیادہ

کُل امیدوار

135

21

سابقہ برسوں

کی طرح اس سال بھی سی بی ایس ای نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) کے تکنیکی تعاؤن سے یہ نتائج نیٹ پر دستیاب کر ا رہاہے۔طلبہ اپنے نتائج درج ذیل ویب سائٹس پر دیکھ سکتے ہیں:

www.results.nic.in

www.cbseresults.nic.in

www.cbse.nic.in

این آئی سی کا ٹیلی فون نمبر جس کی مدد سے نتائج تک آئی وی آر ایس کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے، حسب ذیل ہے:

ٹیلی فون نمبر/ز

جن علاقوں کا احاطہ کیاگیا ہے

24300699

-دہلی کےمقامی طلبہ کیلئے

011 – 24300699

-ملک کے دیگر حصوں کے طلبہ کیلئے

10ویں کے نتیجے ایس ایم ایس بھیج کر بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔اس کیلئے درج ذیل طریقہ اپنایا جائے۔ اپنے میسیج باکس میں لکھیں cbse10اور اسے 7738299899پر بھیجیں۔ تاریخ پیدائش لکھنے کا طریقہ اس طرح ہو، تاریخ، مہینہ، سال۔ سی بی ایس ای ڈیجی لاکر https://digilocker.gov.in. پر 10ویں کا ڈیجیٹل مارک شیٹ دستیاب کرائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More