40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے اسسٹنٹ سیکریٹریوں کے اختتامی اجلاس کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اسسٹنٹ سیکریٹریوں کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔

افسروں کے ذریعے وزیر اعظم کو متعدد پریزینٹیشن دیئے گئے۔جن موضوعات پر یہ پریزینٹیشن دیئے گئے ان کا تعلق توقعاتی اضلاع کی ٹرانسفارمنگ(یکسر تبدیلی) سے لے کر شفافیت اور خدمات کی تیز تر فراہمی کے لئے متعدد گورننس سولیوشنس سے ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/DSC_5494HYUX.JPG

وزیر اعظم نے نئے خیالات ، نئے تصورات اور تناظرات کو اختیار کرنے کے تئیں افسروں کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متعدد ذرائع سے فیڈ بیک لینا چاہئے، ان کا تجزیہ کیا جانا چاہئے اور پھر انہیں مسائل کے حل کے عمل میں جگہ دینی چاہئے۔انہوں نے افسروں کو مسلسل سیکھتے رہنے اور اپنے اندر تجسس کے جذبے کو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔

333jpg.jpg

افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سروس اوریئنٹیشن  یعنی خدمات کے تعلق سے جھکاؤ کو برقرار رکھنا سول سرونٹس کے لئے انتہائی اہم ہے، کیونکہ اس سے غیر جانبداری آتی ہے۔

3333.jpg

عوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے نوجوان افسروں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اسکیموں کے مؤثر نفاذ کے لئے اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے افسروں سے گزارش کی کہ وہ اسسٹنٹ سیکریٹری بننے کے دوران جو بہترین تجربات حاصل کئے ہیں اس کو بروئے کار لائیں۔

33333.jpg

وزیر اعظم نے جوان افسروں کے پریزینٹیشن کی ستائش کی اور مستقبل میں ان کے رول کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی کامیابی ملک کے لئے اہم ہے۔آپ کی کامیابی بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں یکسر تبدیلی لاسکتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More