34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کی پرگتی کے ذریعے بات چیت

PM’s interaction through PRAGATI
Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے آج  سرگرم حکمرانی اور بر وقت نفاذ ( پرگتی ) کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم  کے ذریعے اپنی 22 ویں بات چیت  کا انعقاد کیا ۔  اس سے پہلے پرگتی کی 21 میٹنگوں میں انہوں نے 8.94 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری  کے 190 پروجیکٹوں کی پیش رفت کا  مجموعی جائزہ  لیا تھا ۔ اس کے ساتھ 17 شعبوں میں عوامی شکایات کے حل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

          آج اپنی 22 ویں میٹنگ میں وزیر اعظم نے بینکنگ سیکٹر سے متعلق  شکایتوں سے نمٹنے اور ان کے ازالے میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم نے  مالی خدمات کے سکریٹری سے کہا کہ وہ   جن دھن کھاتہ رکھنے والوں کو جاری کئے گئے رو – پے ڈیبٹ کارڈ کے استعمال میں اضافہ کرنے کے طریقوں پر غور کریں ۔ وزیر اعظم کو   جن دھن کھاتہ رکھنے والوں کو حاصل شدہ راحت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ۔ ان کھاتے داروں کو انشورنس  کے فوائد فراہم کئے گئے ہیں ، جو اُن کے کھاتوں سے منسلک کئے گئے تھے ۔

          وزیر اعظم نے ریلوے ، سڑک ، بجلی ، کوئلہ اور گیس پائپ لائن کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کے 9 پروجیکٹوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا  ۔ یہ پروجیکٹ تلنگانہ  ، کرناٹک ، مغربی بنگال ، منی پور ، میزورم ، کیرلا ، تمل ناڈو  ، چھتیس گڑھ ، جھار کھنڈ اور دلّی سمیت کئی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔  میٹنگ میں بھارت – میانما دوستی پل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔  ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت  37000  کروڑ روپئے سے زیادہ ہے ۔

          وزیر اعظم نے  قومی وراثتی شہر ترقیاتی اور  فروغ کی یوجنا ( ہردیہ ) اور دویانگ  کے لئے سوگمیہ  بھارت ابھیان ( قابل رسائی بھارت مہم)  میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔   وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کے کئی محکمے  حکومت کی ای –  مارکیٹ پلیس (  جی ای ایم )  کا استعمال کر رہے ہیں  ، جب کہ صرف 10 ریاستوں  نے ہی اسے استعمال کرنے میں دلچسپی  کا اظہار کیا ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ جی ای ایم  مقامی سطح پر صنعتوں کو تعاون دینے کے علاوہ  خریداری  کی رفتار میں تیزی لاتی ہے اور  شفافیت میں اٖضافہ کرتی ہے ۔ انہوں نے تمام چیف سکریٹریوں پر زور دیا کہ وہ  تاخیر اور رساؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے جس حد تک ممکن ہو ، اس کا استعمال کریں ۔

          جی ایس ٹی کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ  اگر چہ پورے ملک میں  کاروباری اس کے تئیں مثبت  ہیں اور نئے ٹیکس بندوبست کو قبول کر رہے ہیں لیکن انہیں  رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ  ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے ۔  انہوں نے چیف سکریٹریوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کا استعمال  کریں تاکہ  چھوٹے تاجروں کو نئے نظام تک  رسائی حاصل کرنے اور اُسے اپنانے میں مدد دی جا سکے ۔  انہوں نے اس بات  کا اعادہ کیا کہ  چھوٹے تاجروں کو تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے جی ایس ٹی نیٹ ورک  میں رجسٹریشن کرانا چاہیئے  ۔ انہوں نے کہا کہ  عام آدمی اور کاروباریوں کو  اس   تاریخی فیصلے سے فائدہ ہونا چاہیئے ۔

          وزیر اعظم نے  ڈجیٹل ادائیگی میں اضافہ کرنے اور نقد ی کے کم استعمال  والے سماج کی تشکیل کے تئیں پائیدار کوششوں پر زور دیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More