26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کے گوودھامنس انٹر پرائز کو ایم ایس ایم ایز انٹر نیشنل کوآپریشن اسکیم کے ذریعہ حوصلہ ملا

Urdu News

اپنےملک کے فروغ  کے تئیں عہد بستگی اور ایک چھوٹے صنعت کار بننے کے جذبے کے ساتھ  جناب کے گوودھامن  ، برطانیہ سے  چنئی آگئے ۔ حالانکہ  وہ انجنئرنگ اور ساتھ  ہی ساتھ  مینجمنٹ کے  گریجویٹ  ہیں، لیکن   ان کے لئے  ایک چھوٹا صنعت کا ر   بن جانا   آسان نہیں تھا۔شروعاتی مرحلہ بہت ہی جذباتی اور ان کے لئے  بہت مشکل وقت تھا ۔ کیونکہ اپنے کاروبار کے لئے  انہوں نے  اپنی ماں کے زیور گروی رکھ کر  رقم  کا بندوبست کیا تھا۔آج ان کی انٹر پرائز اسی زیڈ  اسمارٹ موبلٹی  سولیوشنز،  پارکنگ اور ٹریفک  بندوبست کے لئے  سافٹ وئیر سولیوشنز  تشکیل دیتی ہے۔ انہیں  انٹر نیشنل کوآپریشن اسکیم کی شکل میں ایم ایس ایم ای کی وزارت  سے مدد حاصل ہوئی ہے ،جس کی وجہ سے ان کے کاروبار   کو حصولیابی کی ایک نئی سطح حاصل  ہوئی ہے۔

جناب گوودھامن نے کہا کہ ‘‘ میں  ایم ایس ایم ای  ،  این ایس آئی سی  سے رجوع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ  اپنی  انٹر پرائز کودنیا بھر میں  فروغ دینا چاہتے ہیں تو آپ  انٹر نیشنل کوآپریشن اسکیم کا استعمال کرسکتے ہیں۔’’ آج سی زیڈ  اسمارٹ موبلٹی  سولیوشنز ، دنیا بھر میں  مشہور  ایک برانڈ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More