34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کہتے ہیں، جموں، وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں ہندوستان کی بڑی سائنسی حصولیابیوں کا حصہ بن گیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آرضی سائنسز کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کےوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جدید ترین ڈوپلر موسمی ریڈار (ڈی ڈبلیو آر) اور مقامی جی پی ایس پر مبنی پائلٹ سونڈے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں بھی، وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں، ہندوستان کی بڑی سائنسی حصولیابیوں کا حصہ بن گیا ہے۔

آج نصب کردہ ڈی ڈبلیو آر سسٹم کے علاوہ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، گزشتہ چند سالوں کے دوران، مودی حکومت کے تحت خطے میں قائم کردہ کئی نئے سائنسی اداروں کا حوالہ دیا جن میں کٹھوعہ میں شمالی ہندوستان کا پہلا بائیوٹیک صنعتی پارک، سنٹرل یونیورسٹی میں شمالی ہندوستان کا پہلا خلائی/اسرو مرکز، انڈیا کے لیوینڈر کے زیر قیادت جامنی انقلاب اور آئی آئی آئی ایم جموں کی طرف سے شروع کیا گیا پہلا قنب میڈیکل پلانٹ ، بھدروہ میں پہلا قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہائی الٹی ٹیوڈ میڈیسن، کٹھوعہ میں پہلا میگا کوئنٹل سیڈ پروسیسنگ پلانٹ، ویشنو دیوی کے یاتریوں کی سہولت کے لیے سانجھی چھٹ میں موسم کی پیشگوئی کے جدید ترین آلات کی تنصیب، پٹنی ٹاپ میں اونچائی والا ریڈیو ریلے اسٹیشن وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب نئی جموں کی یادگاریں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X0E6.jpg

وزیر موصوف نے میڈیا کے افراد سے اپیل کی کہ وہ ان یادگاروں کا احاطہ کرنے کے لیے کچھ لمحات نکالیں تاکہ معلومات ان کی معلومات ان شراکتداروں تک پہنچ سکے جن میں طلباء ، اسٹارٹ اپس ، خود روزگار کے متلاشی، کسان، مسافر اور عام شہری شامل ہیں جنہیں ان ہائی ٹیک سہولیات سے زندگی گزارنے میں آسانی ہوگی۔ ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ میڈیا بھی ایک اسٹیک ہولڈر ہے کیونکہ آج میڈیا کا ٹیلی کاسٹ سیٹلائٹ کمیونیکیشن جیسی جدید ٹکنالوجی کے آلات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے خلائی ٹیکنالوجی ، خوشبو کی مصنوعات کی کاشتکاری، ایٹمی توانائی، موسمیات وغیرہ میں کیریئر کے بہت زیادہ امکانات اور روزگار کے مواقع موجود ہیں جن سے وہ صرف اس صورت میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب انہیں ان ترقیوں کے بارے میں مختلف ذرائع سے آگاہ کیا جائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج نصب کردہ ایکس بینڈ ڈوپلر موسمی ریڈار، جموں خطے کو متاثر کرنے والے موسمی واقعات کی حقیقی وقت کی نگرانی اور رپورٹنگ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور خاص طور پر ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کے لئے اور زراعت اور سیاحت کی پیش گوئی سمیت مختلف شعبوں میں موسم کی پیشن گوئی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024A6D.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی فراہمی کے علاوہ، جموں میں تعینات ایکس بینڈ ڈوپلر موسمی ریڈار جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہتر موسمی خدمات فراہم کرے گا اور موسم کی بہتر پیش گوئی کرنے کے لیے عددی موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ماڈلز کو ان پٹ فراہم کرے گا۔

ڈی جی موسمیات کےڈاکٹر ایم مہاپاترا، آئی ایم ڈی کے آلوک کمار، مرکز کے زیر انظام علاقے جمو وکشمیر کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل سکریٹری، جموں کے ڈویژنل کمشنر راگھو لنگر، علاقائی موسمیاتی مرکز ، دہلی کے سربراہ چرن سنگھ اور آئی ایم ڈی کے ہیڈ اپر انسٹرومنٹ ڈویژن کے سی سائی کرشنن بھی افتتاح کے دوران موجود تھے۔

آزادی کے بعد پہلی بار ہندوستانی خلائی ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کو نجی کھلاڑیوں کے لیے کھولنے کے وزیراعظم کے انقلابی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس سے نہ صرف لوگوں کے لیے زندگی میں آسانی اور نجی کھلاڑی کے لئےماحول میں آسانی ہوگیبلکہ یہ ملک میں جدید سائنسی ماحول کو فروغ دیں گے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حلانکہ ہندوستان نے اپنا خلائی سفر بہت دیر سے شروع کیا تھا لیکن آج یہ ملک منگل یان اور چندریاان سے دنیا کے اہم خلائی اداروں کو امریکہ کے ناسا کی طرح معلومات فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

گزشتہ 7 سالوں سے ان عظیم سائنسی پیشرفتوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم سائنس اور وزارت کے شعبوں کو سب سے زیادہ بجٹ مختص کرکے سائنسی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور انہوں نے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ، وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف اور سبز توانائی کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے اور اسی کے مطابق پندرہ روز پہلےلال قلعے کے فصیل سے 75 ویں یوم آزادی کی تقریر کے دوران، ہائیڈروجن مشن کا اعلان کیا تھا۔

ملک میں پہلے ڈی این اے پر مبنی کوویڈ 19 ویکسین بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کی پہلی اور ہندوستان کی مقامی طور پر تیار کردہ ڈی این اے پر مبنی ویکسین کو کوویڈ 19 کے لیے استعمال کی اجازت دی ہے جو کہ ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی ائی) ، فرید آباد کے ذریعہ حاصل کردہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TEXM.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ آج ہندوستان باقی دنیا کے لیے سائنس میں “کیو ماسٹر” کی حثیت رکھتا ہے کیونکہ ہمارے سائنسی انسانی وسائل کا معیار کہیں بہتر ہے اور بہت سی سائنسی ترقی یافتہ قومیں ہندوستان سے آج بہت سے سائنس کےشعبوں میں ترقی یافتہ ہونے کی وجہ سے ہدایات لے رہی ہیں۔

ترقیاتی سرگرمیوں میں سائنس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج سائنس عملی طور پر ہندوستان کے ہر شعبے اور ہر گھر میں کسی نہ کسی شکل میں داخل ہوچکا ہے۔ ،ای آفس، آن لائن تعلیم وغیرہ کی شکل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس کے بعد ساری ترقی سائنس پر مبنی ، ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی۔

بھارت میں موسمیاتی ترقی کے بارے میں ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صرف 2014 کے بعد سے، وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت ملک بھر میں 12 ڈوپلر موسمی ریڈار نصب کیے گئے ہیں ، اس سے پہلے صرف 15 موسمی ریڈار نصب کیے گئے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اب تکنیکی ترقی پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں میں آئی ایم ڈی کا دفتر نوڈل موسمیاتی رصدگاہ ہے جو تمام جدید موسمیاتی آلات ، تابکاری کے آلات اور زلزلہ ساز آلات سے لیس ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More