27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیل افراد کو بااختیار بناتا ہے، برادریوں میں یکسر تبدیلی لاتا ہے اور آبادی کو مثبت تبدیلی کے لیے ترغیب دیتا ہے: نائب صدر

उपराष्ट्रपति श्री एम वेंकैया नायडू ने खेल प्रतिभा खोज पोर्टल आरम्भ किया
Urdu News

نئی دہلی اگست ؛ نائب صدر جمہوریہ ہندجناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ کھیل افراد کو بااختیار بناتا ہے، برادریوں میں یکسر تبدیلی لاتا ہے اور آبادی کو مثبت تبدیلی کے لیے ترغیب دیتا ہے۔ وہ آج یہاں کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کی ایک پہل نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ پورٹل کے آغاز کے موقع پر حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آبی وسائل، دریاؤوں کی ترقی اور گنگا باز آبادکاری کے وزیر مملکت جناب وجے گوئل اور دیگر معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کھیل جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور سرگرم شہریت اور سماجی شمولیت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ قائدانہ صلاحیت اور ٹیم اسپرٹ (اجتماعی طور پر کام کرنے کا جذبہ) پیدا کرتا ہے۔ اور کسی فرد کے اندر جیت یا ہار کے دوران تحمل کی صفت پیدا کرتا ہے۔ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کھیل کود بچوں کی ترقی اور ان کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے اور بہتر تعلیمی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سبھی ریاستوں میں کھیل سے متعلق بہتر بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کریں اور کم عمری سے ہی کھیل سے متعلق صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کے طول وعرض میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مزید تربیتی اکاڈمیاں اور کوچنگ مراکز قائم کریں تاکہ ہم اپنے جوان مردوں اور عورتوں کو کھیل ستاروں میں تبدیل کرسکیں جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے نمونے کا کام کریں۔ نیشنل اسپورٹ ٹیلنٹ سرچ پورٹل کا پلیٹ فارم ایک بڑی تبدیلی کا محرک بنے گا اور نوجوانوں کے امور و کھیل کود کی وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اہل بنائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More