24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ واٹر سپلائی پیمائش اور مانیٹرنگ سسٹم کو فروغ دینا ایک بڑی آزمائش

Urdu News

نیشنل جل جیون مشن (این جے جے ایم)،  جل شکتی وزارت کے پیسنے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ ساجھیداری میں 15؍ ستمبر 2020 کو اسمارٹ واٹر سپلائی پیمائش اور مانیٹرنگ کے نظام کا بڑے پیمانے پر آئی سی ٹی چیلنج کا آغاز کیا۔جل جیون مشن اس بڑے چیلنج کی یوزر ایجنسی ہوگی اور بنگلور کا سی- ڈی اے سی اسے عمل میں لانے والی ایجنسی ہوگی، جو اس آزمائش سے گزرنے کے لئے تکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔ اس پُرجوش شراکت کو پورے ہندوستان میں دیکھا گیا۔ ایل ایل پی کمپنیوں، انڈین ٹیک اسٹارٹ اپس، عام لوگوں     وغیرہ کی طرف سے مجموعی طور پر 218 درخواستیں وصول کی گئی ہیں۔ اس کے بعد ایک جیوری تشکیل دی گئی، جس میں    تعلیم، صنعت کے ماہرین جل جیون مشن ، سی –ڈی اے سی ، سی ٹی پی آئی، چیف ایگزیکیٹو افسران، می  اِٹ وائی وغیرہ کے ماہرین  شامل ہیں۔

آئی ٹی سی گرانٹ چیلنج کے نتائج کا 20 نومبر 2020 کو اعلان کر دیا گیا۔ یہ نتائج جیوری کی سفارشات کی بنیاد پر سامنے لائے گئے    ۔ اولین نمونہ تیار کرنے کے مرحلے میں  خیالات وضع کرنے کے لئے 10 درخواستیں منتخب کی گئی ہیں، جن میں سے ہر ایک کو ساڑھے سات لاکھ روپے کا تعاون پیش کیا گیا ہے۔

سردست جو نمونے تیار کئے جا رہے ہیں، ان کا جیوری کی طرف سے جنوری 2021 کے آخری ہفتے میں جائزہ لیا جائے گا۔ اس طرح کے جائزوں کے لئے سی-اے ڈی سی بنگلور الیکٹرانکس سٹی کیمپس  میں ایک واٹر ٹیسٹ بیڈ قائم کیا گیا ہے۔ تکنیکی اور اقتصادی اعتبار سے قابل عمل پائے جانے والے 4 نمونے منتخب کئے جائیں گے اور یوزر ایجنسی کے ضرورت کے مطابق حل تیار کرنے کے لئے ہر ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

اس کے بعد ملک کے تقریباً 25 مقامات پر جن کی نشاندہی جل جیون مشن نے کی ہے، ان مصنوعا ت کی  عملی آزمائش ، جانچ اور تنصیب           عمل میں لائی جائے گی۔ جائزے کی بنیاد پرایک فاتح اور  دو رَنر اَپ  کا انتخاب عمل میں آئے گا، جن کی حمایت 50 لاکھ جیتنے والے  اور 20 لاکھ فی (رَنر اَپ ) کریں گے،۔ گرانڈ چیلنج کا نظم میٹ وائی اور نیشنل جل جیون مشن کی مالی مدد سے کیا جا رہا ہے۔

جل جیون مشن مرکزی حکومت کا ایک کلیدی پروگرام ہےجس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھرانے کو نل کے پانی کاکنکشن فراہم کرنا ہے۔ 15؍ اگست 2019 کو وزیراعظم نے اس مشن کا اعلان کیا تھا اور اب تک دیہی علاقوں میں 3.13 کروڑ گھرانوں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جا چکا ہے۔

https://lh6.googleusercontent.com/gCt4sn-Li6IiqLg5rXMOcYPdify3qm_njOU1kpxSHSX0_FvL87sxDneQJQCtzrUWT0IlnQK4izvufoe2lyMAZxV_bzrMl851B3mgjTFSMmDxfd8cDePlIUBT9EwP7EkL6RU2ni8

https://lh5.googleusercontent.com/YtpkUUJbwEhzTjzjvyoA1zwgBuSIP_4bGTXwGTgIu23sPDWUD1ViSM25AhNxgP06rls_6eaOnIx1GH_0G83FClF91szE6l-3N1GevgLFZSR6LMLx5oU8sxppD0gyzA00lmdGVy0

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More