29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے جن دھن یوجنا کی تیسری سال گرہ پر تمام مستفیدین کو مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے تین سال مکمل ہونے پر اس تاریخی مالی شمولیت پہل قدمی سے استفادہ کرنے والے تمام مستفیدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج جن دھن یوجنا کے تین برس مکمل ہوگئے ہیں، میں کروڑوں افراد خصوصاً ناداروں کو، جنہوں نے اس پہل قدمی سے استفادہ کیا ہے، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جن دھن انقلاب ایک تاریخی لمحہ ہے  جس کے ذریعے نادار، دبے کچلے اور حاشیے پر زندگی گزارنے والے افراد کو مالی لحاظ سے قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

جن دھن یوجنا ، سماجی تحفظاتی اسکیموں، مدرا اور اسٹینڈ اپ انڈیا کے ذریعے ہم نے لاکھوں افراد کی توقعات کو پرواز دی ہے۔

ناداروں اور حاشیے پر زندگی گزارنے والے افراد کی زندگیوں میں کوالٹی کے لحا ظ سے تبدیلی لانے کی ہماری کوششیں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More