نئی دہلی، فروری،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب ایس ایس اہلووالیہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 24 دسمبر 1993 میں زراعت میں تعاون پر سمجھوتہ پر دستخط ہونے کے بعد سے دونوں فریقوں میں کئی بار بات چیت ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں سمجھوتے کے تحت ہند۔ اسرائیل منصوبۂ عمل کے پہلے اور دوسرے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان دونوں فریقوں نے 18۔2015 کے لئے تیسرے مرحلے کے منصوبہ عمل کی توسیع کردی ہے۔ منصوبہ عمل کے تحت 21 شریک ریاستوں کا توانائی کی بچت کرنے والے گرین ہاؤس کے میدان میں احاطہ کیا جاتا ہے جن میں بے کار پانی کو آبپاشی کے لئے استعمال کرنا، باغبانی کی فصلوں کے بعد کے انتظام، ایک دوسرے کو تربیت دینے اور ایک دوسرے کے ملک کے دوروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک کو شامل کیا گیا ہے۔
