29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیلاش مان سروور یاترا 2017 کے لئے رجسٹریشن

Kailash Mansarovar Yatra 2017 registration begins
Urdu News

نئی دہلی، فروری،وزارت خارجہ کے ذریعہ منظم کی گئی کیلاش مان سروور یاترا کے لئے یکم فروری 2017 سے رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے۔ اس سال کی یاترا دو راستوں کے ذریعہ 12 جون سے 8 ستمبر کے عرصے میں ہوگی۔ درخواست گزار کی عمر یکم جنوری 2017 کو کم از کم 18 سال اور زیادہ سے زیادے 70 سال ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 مارچ 2017 ہے۔

یاترا پر جانے کے دو راستے ہیں۔ ایک لیپو لیکھ پاس (اتراکھنڈ) کے ذریعہ جس میں کچھ پیدل چلنا پڑتا ہے جبکہ دوسرا راستہ ناتھولا پاس کے ذریعہ ہے جس پر موٹر چل سکتی ہے اور بزرگ شہریوں کے لئے موزوں ہے جو مشکل چڑھائیاں نہیں چڑھ سکتے۔

یاترا پر تقریباً دو لاکھ روپے کا خرچ آئے گا اور یہ دہلی میں تین دن کی تیاری سمیت 21 دن میں مکمل ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More