28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ کے فعال معاملوں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے؛ 136 دن بعد متاثرہ لوگوں کی تعداد 4.10 لاکھ سے نیچے پہنچی

Urdu News

ملک بھر میں فعال کووڈ معاملوں کی تعداد آج 4.10 لاکھ (409689) سے نیچے چلی گئی۔ 136 دنوں کے بعد یہ تعدادسب سے کم  سے کم درج کی گئی۔ 22 جولائی 2020 کو مجموعی طور پر فعال معاملوں کی تعداد 411133تھی۔

یہ نئے مریضوں کو فوری علاج ملنے اور ان کے شفایاب ہونے سے ہی ممکن ہوا ہے،  جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ کا رخ جاری ہے۔ ہندوستان کے موجودہ فعال معاملوں کی تعداد ملک کے مجموعی کووڈ معاملوں کا صرف 4.26 فیصد ہے۔ نئے مریضوں کی جلد صحتیابی کے نتیجے میں مجموعی طور پرفعال معاملوں کی تعداد میں 6393 کی گراوٹ آئی ہے۔

ملک بھر میں گذشتہ 8 دنوں سے شفایاب ہوئے مریضوں کی یومیہ تعداد سے زیادہ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36652 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42533 مریض علاج کے بعد شفایاب ہوئے  ، جنہیں چھٹی دے دی گئی۔

مجموعی طور پر صحتیاب مریضوں کی تعداد 9058822ہے ۔ صحتیاب ہوئے لوگوں اور کووڈ کے فعال معاملوں کے درمیان کا تناسب تقریباً 86.50 لاکھ ہے اور فی الحال یہ تعداد 8649133 ہے۔

نئے صحت یاب معاملوں میں سے 78.06 فیصد معاملے 10 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں سے ہی ہیں۔

مہارشٹر میں گذشتہ ایک دن میں سب سے زیدہ 6776 مریض کووڈ سے شفاییاب ہوئے ہیں۔ کیرل میں 5496 لوگ اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں اور اس کے بعد دہلی میں 4862 مریض کورون سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے نئے متاثرین کا 76.90 فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ کیرل میں سب سے زیادہ 5718 نئے معاملے درج کئے گئے جبکہ مہاراشٹر میں 5229 نئے مریض سمنے آئے۔ وہیں دہلی میں 4067 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 512 لوگوں کی کووڈ کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

ان میں  سے 78.32 فیصد اموات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 127 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں 73 اور مغربی بنگال میں 52 لوگوں کی کورونا وبا کے سبب اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More